Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

عمران خان نے تبلیغی اجتماع کی وجہ سے احتجاج ایک دن کیلئے مؤخر کر دیا: پنجاب حکومت

عمران خان نے تبلیغی اجتماع کی وجہ سے احتجاج ایک دن کیلئے مؤخر کر دیا: پنجاب حکومت

عمران خان نے تبلیغی اجتماع کی وجہ سے احتجاج ایک دن کیلئے مؤخر کر دیا: پنجاب حکومت

 تحریک انصاف حقیقی آزادی کا مشن ادھورا نہیں چھوڑے گی، ترجمان پنجاب حکومت مسرت چیمہ۔ فوٹو فائل

ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے رائے ونڈ میں تبلیغی اجتماع کی وجہ سے حکومت کے خلاف احتجاج ایک دن کے لیے مؤخر کر دیا۔

ترجمان پنجاب حکومت مسرت چیمہ کا کہنا ہے کہ عمران خان نے تبلیغی اجتماع کے شرکا کی واپسی کی وجہ سے احتجاج ایک دن کے لیے مؤخر کیا ہے۔

مسرت چیمہ کا مزید کہنا ہے کہ تحریک انصاف حقیقی آزادی کا مشن ادھورا نہیں چھوڑے گی، قیادت آج اپنا نیا لائحہ عمل دے گی، عمران خان کی قیادت میں حقیقی آزادی کا قافلہ جلد منزل کی جانب رواں دواں نظر آئے گا۔

مسرت چیمہ کا کہنا ہے کہ عوام کی دعاؤں کی بدولت عمران خان کی صحت بہتر ہو رہی ہے، عمران خان کو آج 12 بجے اسپتال سے ڈسچارج کر دیا جائے گا۔

یاد رہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان 3 نومبر کو وزیر آباد میں لانگ مارچ کے دوران قاتلانہ حملے میں زخمی ہونے کے بعد سے شوکت خانم اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

https://www.youtube.com/watch?v=bBJ7Lr41-AY
Exit mobile version