ویڈیو: فیاض چوہان نے مظاہرے میں شریک کارکن کو تھپڑ رسید کردیا
مری روڈ میں شمس آباد کے مقام پر پاکستان تحریک انصاف کا مظاہرہ جاری ہے جس دوران کارکنان کی آپس میں تلخ کلامی کا واقعہ دیکھنے میں آیا۔
تھپڑ کھانے والے کارکن نے فیاض الحسن سے پوچھا کہ آپ نے مجھے تھپڑ کیوں مارا جس پر انہوں نے کہا کہ یہ تھپڑ میں نے آپ کی حفاظت کیلئے مارا ہے کیوں کہ جو پیٹرول آپ نے چھڑکا اس پر آگ لگنے کا خطرہ تھا تاہم اس کے باوجود کارکن ناراضگی کااظہار کرتے ہوئے مظاہرہ چھوڑ کرچلاگیا۔
واضح رہے کہ راولپنڈی کے مختلف مقامات پر پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کا احتجاج جاری ہے۔