Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

عمران خان ملک میں انتشار پھیلانا چاہتے ہیں، کیپٹن عاصم ملک

عمران خان ملک میں انتشار پھیلانا چاہتے ہیں، کیپٹن عاصم ملک

عمران خان ملک میں خانہ جنگی کرانا چاہتے ہیں،2014 میں بھی وہ ایسی کوشش کرچکے ہیں لیکن عوام نے ساتھ نا فیا، کیپٹن عاصم ملک لاہور(بیوروپورٹ) ممتاز پاکستانی شخصیت اور اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب کے سابق چیف کوارڈینیٹر برائے مڈل ایسٹ کیپٹن عاصم ملک نے کہا ہے کہ عمران خان کی سیاست انتشار پر مبنی ہے

اور وہ ملک میں انتشار اور خانہ جنگی چاہتے ہیں، ان کا مقصد ملک میں انتشار پھیلا کر اپنے لئے راستہ ہموار کرنا ہے، انہوں نے کہا کہ وہ نوجوان ذہنوں کو انتہائی غلط راستے پر ڈال رہے ہیں عمران خان نے پاکستان کی نوجوان نسل کو غلط راستے پر ڈال کر پاکستان کے مستقبل پر سوالیہ نشان کھڑا کر دیا ہے،

کیپٹن عاصم ملک نے مزید کہا کہ حکومت اور ملک کے سلامتی کے ضامن اداروں کو سوچنا پڑے گا کہ عمران خان اپنی خواہشات کے لیے نوجوان نسل کے کچے ذہنوں کو کس طرح اپنی خواہشات کی بھینٹ چڑھا رہے ہیں، عمران خان نوجوان طبقہ کے کچے ذہنوں میں نفرت کے بیج بو رہے ہیں اگر عمران خان کے اس ملک دشمن منصوبے کو نا روکا گیا

تو خطرہ ہے کہ پاکستان کی نوجوان نسل بے راہ روی، تشدد اور عدم برداشت کا شکار نہ ہوجائے اس لیے حکومت سنجیدگی سے اس خطرے کو بھانپ کر اس کا تدارک کرے

Exit mobile version