پی ٹی آئی لانگ مارچ کا دن تبدیل، منگل کے بجائے بدھ سے شروع کرنےکا اعلان
پی ٹی آئی لانگ مارچ کا دن تبدیل، منگل کے بجائے بدھ سے شروع کرنےکا اعلان
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے لانگ مارچ ایک دن آگے بڑھا دیا۔
لاہور میں صحافیوں سےگفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ لانگ مارچ منگل کے بجائے بدھ سے شروع ہوگا،لانگ مارچ ہر صورت منزل حاصل کرےگا، الیکشن کی تاریخ لےکر ہی واپس آئیں گے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ لانگ مارچ کی قیادت اسد عمر، شاہ محمود قریشی اور پرویز خٹک کریں گے، آصف زرداری اور نواز شریف سےکبھی سمجھوتا نہیں ہوسکتا۔