طالبات نے خطاطی ،چارٹ نویسی ،مضمون نویسی ،قراءت اور نعت کے علاوہ سیرت طیبہ ﷺ کے حوالے سے دیگر عنوانات کے ذریعے نبی پاک ﷺکی سیرت پاک اور اخلاق حسنہ کے مختلف پہلوئوں کو اجاگر کیا ۔ عشرہ رحمت العالمین ﷺ کے اختتام پر تذکرہ شان رسالت ﷺ کا انعقادکیا گیا جس میں مختلف مقابلوں کی پوزیشن ہولڈرز میں انعامات تقسیم کئے گئے۔ تقریب سے رفاہ یونیورسٹی کے حافظ وقاص ، اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کے ڈاکٹر علی طارق نے بھی خطاب کیا اور سیرت طیبہ ﷺ کے مختلف پہلوئوں پر روشنی ڈالی