ٹریفک پولیس افسران وملازمین اپنے اخلاق سے پولیس امیج میں نکھار لائیں‘ٹریفک سے متعلق سروسز کو جدید خطوط پر استوار کیا جائے،نعیم عزیز سندھو
خانیوال11نومبر22(سعید احمد بھٹی)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرنعیم عزیز سندھو نے کہا ہے کہ ٹریفک پولیس افسران وملازمین اپنے اخلاق سے پولیس امیج میں نکھار لائیں‘ٹریفک سے متعلق سروسز کو جدید خطوط پر استوار کیا جائے اور ڈسپلن کے حوالے سے عوامی شعوربیدارکریں ٹریفک اہلکار اخلاق اورفروغ برداشت یقینی بنائیں‘انسانی جانوں کی حفاظت کو پیش نظر رکھتے ہوئے مزید بہتری کو یقینی بنایا جائے‘
پولیس خدمت مراکز میں عوام الناس کو بہتری سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے‘ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے عناصر کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے‘ٹریفک ایجوکیشن یونٹ کالجز اورسکولز میں طلباء وطالبات کو بچوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات کی روک تھام‘ بچوں کے حقوق و تحفظ‘ جنسی و جسمانی تشددسمیت خود حفاظتی اور ٹریفک روڈ سیفٹی رولز کے متعلق آگاہی لیکچر زدیں۔ان خیالات کا اظہار انہو ں نے ٹریکف ہیڈ کوارٹرکی مختلف برانچز کے معائنہ کے موقع پر ٹریفک افسران وملازمین سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
ڈی پی او نے دوران وزٹ دفتر محرر ٹریفک، کمپیوٹر برانچ‘چالان برانچ‘ ریڈر ڈی ایس پی دفتر سمیت دیگر شعبہ جات کاتفصیلی معائنہ کیا۔ڈی پی او نے مزید کہاکہ ٹریفک اہلکار سڑکوں پر اپنے فرائض تندہی اوردیانتداری کے ساتھ ادا کریں اورٹریفک کی مستقل روانی کو یقینی بنا کر شہریوں کیلئے سہولت کا باعث بنیں۔
اس کے ساتھ ساتھ ون ویلنگ‘ کمسن ڈرائیورز اور منشیات کے عادی پبلک ٹرانسپورٹ چلانے والے ڈرائیوروں کے خلاف کاروائیائیوں کو مزید تیز کردیں اور کالجز وسکولز کی اوقات کے دوران ٹریفک کوکنٹرول کرنے کے لیے موثرحکمت عملی اپنائی جائے تاکہ شہریوں کو دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔