ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نعیم عزیز سندھو کی سربراہی میں تھانہ تلمبہ پولیس کی بڑی اور اہم کاروائی
خانیوال11نومبر11(سعید احمد بھٹی)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نعیم عزیز سندھو کی سربراہی میں تھانہ تلمبہ پولیس کی بڑی اور اہم کاروائی،بین الاضلاعی شوکت عرف شوکی ڈکیت گرفتار، 320000 نقدی، 06 تولہ طلائی زیورات، سعودی ریال، یو ایس اے ڈالر اور ملائیشین کرنسی اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا ناجائز اسلحہ 04 عدد پسٹل برآمد، معززین علاقہ اور صحافی برادری کی جانب سے ڈی پی او خانیوال اور پولیس ٹیم کی بہترین کارکردگی پر خراج تحسین پیش کیا گیا۔تفصیل کے مطابق
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرنعیم عزیز سندھو نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ بین الاضلاعی شوکت عرف شوکی ڈکیت گینگ خانیوال، ساہیوال، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور اوکاڑہ کے علاقوں میں ڈکیتی اور رابری کی وارداتیں کرتے تھے جس کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ تلمبہ شعبان خالد گورایہ کو ملزمان کی گرفتاری اور مال مسروقہ کی برآمدگی کا ٹاسک دیا چنانچہ ڈی پی او خانیوال کی گائیڈ لائن اور احکامات کی روشنی میں ایس ڈی پی او میا ں چنوں کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ تلمبہ شعبان خالد گورایہ نے تھانہ کے
محنتی اور قابل پولیس افسران پر مشتمل ٹیم نے شب روز محنت اور اپنے انفارمیشن ذرائع کو بروئے کارلاتے ہوئے بین الاضلاعی شوکت عرف شوکی ڈکیت گینگ کے سرغنہ کو 04 ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا او 320000 نقدی، 06 تولہ طلائی زیورات، سعودی ریال، یو ایس اے ڈالر اور ملائیشین کرنسی برآمدگی کی گئی،گرفتار ملزمان سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا ناجائز اسلحہ 04 عددپسٹل بھی برآمد کرلیے
۔ ڈی پی او نے بتایا کہ ملزمان سے تفتیش جاری ہے جس سے مزید برآمدگی متوقع ہے۔ڈی پی او نے ایس ایچ او تھانہ تلمبہ شعبان خالد اور پولیس ٹیم شاباش دیتے ہوئے امید کا اظہار کیا کہ وہ آئندہ بھی سماج دشمن اورجرائم پیشہ عناصر کے خلاف اسی محنت سے کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔اس موقع پر اے ایس پی سعد آفریدی بھی موجود تھے۔ ڈی پی او نعیم عزیز نے کہا ہے کہ بحیثیت پولیس فورس کسی بھی چیلنج سے نمٹنے کیلئے ہر وقت تیار ہیں‘جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں بلا امتیاز جاری رہیں گی۔