48

عمران خان کے لانگ مارچ کیوجہ سے شہزادہ محمدبن سلمان کا دورہ ملتوی ہوا،کیپٹن عاصم ملک

عمران خان کے لانگ مارچ کیوجہ سے شہزادہ محمدبن سلمان کا دورہ ملتوی ہوا،کیپٹن عاصم ملک

لاہور(بیورورپورٹ) معروف سیاسی شخصیت اور اوورسیز پاکستانیوں کے ترجمان کیپٹن عاصم ملک نے کہا ہے کہ عمران خان کے لانگ مارچ اور دھرنے کی وجہ سے برادراسلامی ملک سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا دورہ پاکستان ملتوی ہوگیا ہے جس سے مستقبل میں پاکستان کو بہت نقصان ہوگا، عمران خان جب سے سیاست میں آیا ہے تب سے ملک دشمن پالیسیوں پر عمل پیرا ہے،

یہ شخص پاکستان کی ترقی کا دشمن ہے اور اسکا مشن پاکستان کو تباہ کرنا ہے، انہوں نے کہا کہ عمران خان کا احتجاج اور دھرنا اس وقت شروع ہوتا ہے جب کسی دوست یا برادر ملک حکمران پاکستان کے دورے کا اعلان کرتا ہے یہ سراسر پاکستان دشمنی ہے لہذا میری پاکستانیوں اور پی ٹی آئی ورکروں سے اپیل ہے کہ عمران خان کی منفی اور ملک دشمن سیاست کو مسترد کردیں اور انکے جلسوں و دھرنوں کا مکمل بائیکاٹ کردیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں