37

نوجوان ملک کا مستقبل ہیں،قاضی شوکت محمود !

نوجوان ملک کا مستقبل ہیں،قاضی شوکت محمود !

نوجوان ملک کا مستقبل ہیں،قاضی شوکت محمود !
اسلام آباد (شہزاد افق)نوجوان ملک کا مستقبل ہیں،انہوں نے ملک کی بھاگ دوڑ سنبھالنی ہے،مثبت سرگرمیوں کے فروغ کے لیے انکی کوششیں لائق ستائش ہیں،ان خیالات کا اظہار حق ٹرسٹ کے چئیرمین قاضی شوکت محمود نے یوتھ ونگ گوجرخان کے زیر اہتمام ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا

جس کا اہتمام یوتھ ونگ کے چیئرمین چوہدری کاشف گجر نے کیا تھا،تقریب کو سید شاہد حسین نے خوبصورتی سے کنڈکٹ کیا تقریب سے مرکزی انجمن تاجران کے صدر راجہ محمد جواد سابق پرنسپل پروفیسر سید نسیم تقی جعفری، ڈی ایس پی چوہدری نواز،جینٹری کالج کے اونر راجہ حاشر،تاجر اتحاد گروپ کے صدر مرزا وقاص،فلاح امت ویلفئیر سوسائٹی کے صدر قاضی قیصر محموداور محمد عمران نے بھی خطاب کیا

اس موقع پر وائس چیئرمین چوہدری شبیع الحسن صدر محمد عمران،سینئر نائب صدر سید شاہد نائب صدر مبشر قریشی جنرل سیکرٹری وقاص احمد،لیگل ایڈوائزر عثمان قریشی کو یوتھ ونگ گوجرخان کی زمہ داریاں سونپی گئیں اور ان میں نوٹیفیکیشن تقسیم کیئے گئے چوہدری کاشف نے کہا کہ یوتھ ونگ گوجرخان کا مقصد معاشرے میں رفاعی و فلاحی کاموں میں حصہ لینا ، تعلیم کی روشنی پھیلانا اور نوجوانوں کی اخلاقی تربیت جیسے پروگرام منشور میں شامل ہیں ۔ تقریب میں باربر ایسوسی کے صدر سرفراز صادق بٹ ،

ایڈیشنل سیکرٹری مرکزی انجمن تاجران مرزا تیمور وارثی سرپرست اعلیٰ سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ ملک طارق محمود چیئرمین مرزا شاہد محمود نائب صدر ملک شاہ زیب طارق نائب صدر ملک وقاص محمود نے شرکت کی آخر میں چیئرمین یوتھ ونگ چوہدری کاشف گجر نے حوصلہ افزائی کرنے اور تشریف لانے پر معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

https://www.youtube.com/c/FSMediaNetwork

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں