27

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرنعیم عزیز سندھو کی ہدایات اور ضروری گائیڈ لائن کی روشنی میں تھانہ سٹی خانیوال پولیس کی اہم کامیابی

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرنعیم عزیز سندھو کی ہدایات اور ضروری گائیڈ لائن کی روشنی میں تھانہ سٹی خانیوال پولیس کی اہم کامیابی

خانیوال16نومبر22 (سعید احمد بھٹی) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرنعیم عزیز سندھو کی ہدایات اور ضروری گائیڈ لائن کی روشنی میں تھانہ سٹی خانیوال پولیس کی اہم کامیابی‘اندھے قتل میں ملوث ملزمان کو چند روز میں گرفتار کرلیا‘حقیقی بھائی ہی قاتل نکلے‘ملزمان نے اعتراف جرم کرلیا۔تفصیل کے مطابق ڈی پی او نعیم عزیز سندھو نے میڈیا سے کفتگو کرتے ہوئے

0بتایا کہ پولیس اسٹیشن سٹی خانیوال میں مقدمہ نمبر 774/22 بجرم 302 ت پ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے تھانہ کی حدود میں محمد عثمان کے اندھے قتل میں ملوث ملزمان کو جلد گرفتار کرنے کے احکامات جاری کیے اور ضروری گائیڈ لائن دیں جس کی روشنی میں ایس ڈی پی او صدر سرکل خانیوال محمد عمران کی زیرنگرانی سپیشل ٹیم تشکیل دی۔ڈی پی او نے بتایا کہ پولیس کو مقتول محمدعثمان کے بھائیوں نے گمشدگی کی اطلاع دی تھی۔

اگلے دن پولیس کو اک شخص کی گلاکٹی نعش کی اطلاع ملی اطلاع پاتے ہی تھانہ سٹی پولیس موقع پر پہنچی اور شواہد اکھٹے کیے بھائی سفیان کی گواہی اور محمد عمران کی مدعیت میں مقدمہ نمبر 774/22 بجرم 302ت پ تھانہ سٹی خانیوال درج کیا گیا۔ مقدمہ کی تفتیش باریک بینی سے کرتے ہوئے پتا چلا مدعی محمد عمران اور محمد سفیان جو کہ مقتول محمد عثمان کے حقیقی بھائی ہیں وہ ہی اپنے بھائی کے قاتل نکلے جن کو گرفتار کرکے تفتیش کی گئی

تو دوران تفتیش ملزمان نے اپنے بھائی کو قتل کرنے کا اعتراف جرم کرلیا اور یوں سپیشل ٹیم کی شبانہ روز محنت انفارمیشن ذرائع کو بروئے کارلاتے ہوئے محمد عثمان کے اندھے قتل کا کیس حل ہوگیا اور ملزمان پولیس حراست میں ہیں۔ڈی پی اور نعیم عزیز سندھو نے کہاکہ ملزم چاہے کتنا ہی شاطر کیوں نہ ہو قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتا‘ ملزمان کو ہرصورت کیفر کردار تک پہنچایا جائیگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں