ہیومن پاکستان ویلفئیر آرگنائزیشن کی جانب سے گھوڑاباری میں سیلاب اور برسات سے متاثر 150 خاندانوں میں راشن اور دیگر ضروری اشیاء کی تقسیم
ٹھٹھہ نمائندہ
ہیومن پاکستان ویلفئیر آرگنائزیشن کی جانب سے گھوڑاباری میں سیلاب اور برسات سے متاثر 150 خاندانوں میں راشن اور دیگر ضروری اشیاء کی تقسیم , بحالی کے بعد یہ متاثرین شدید پریشانی کا شکار تھے۔ سیدہ فزہ شاہ
تفصیلات کیمطابق فلاحی سماجی تنظیم ھیومن پاکستان ویلفئیر آرگنائزیشن ٹھٹھہ کی جانب سے تحصیل گھوڑاباری کی یونین کونسل بجورہ کے گاؤں کارو خاصخیلی میں 150 گھرانوں میں راشن، بسکٹ، کپڑے اور مچھر دانیاں ، برسات اور سیلاب کے متاثرین میں تقسیم کی گئیں مذکورہ گاوں برسات اور سیلاب سے زیرآب تھا
فزا شاہ نے مزید کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ ایسے افراد کو چھوٹے چھوٹے کاروبار کرنے کی تربیت دیکر ان کی مدد کی جائے تاکہ ان کی غربت ختم ہوسکے انہوں نے صحت و صفائی کے حوالہ سے بھی گفتگو کی