پی ٹی آئی کو ریلی کی مشروط اجازت، پریڈگراؤنڈ میں ہیلی کاپٹرلینڈ کرنےکی اجازت نہ ملی
پی ٹی آئی کو ریلی کی مشروط اجازت، پریڈگراؤنڈ میں ہیلی کاپٹرلینڈ کرنےکی اجازت نہ ملی
ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہےکہ پریڈگراؤنڈ انتہائی حساس مقام ہے، پریڈگراؤنڈ میں ہیلی پیڈ موجود ہی نہیں، 36 شرائط وضوابط کے ساتھ مخصوص روٹ سے ریلیوں کو راولپنڈی پہنچنےکی اجازت ہوگی۔
اسلام آبادکی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہےکہ پارٹی چیئرمین کی دستخط شدہ شرائط پر مبنی حلف نامہ کل تک ڈی سی آفس میں جمع کرایا جائے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہےکہ حلف نامہ جمع نہ کرانےکی صورت میں اجازت نامہ منسوخ تصورکیا جائےگا۔