20

ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ طارق علی بسرا اور ڈی پی او شیخوپورہ نوید ارشاد کی پریس کلب شیخوپورہ آمد

ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ طارق علی بسرا اور ڈی پی او شیخوپورہ نوید ارشاد کی پریس کلب شیخوپورہ آمد

شیخوپورہ(بیوروچیف/شیخ محمد طیب سے)ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ طارق علی بسرا نے کہا ہے کہ آزادی صحافت کیلئے قربانیاں دینے والے صحافیوں کی خدمات کو سلام پیش کرتے ہیں۔ آزاد اور ذمہ دار میڈیا بہترین ترجمان ، نقیب اور نقاد ہوتا ہے ، سچائی سب سے بڑی طاقت ہے جسے چھپایا نہیں جاسکتا۔ صحافی معاشرے میں آئینہ کا کردار ادا کرتے ہے ان کی نشاندہی سے عوامی مسائل کا فوری اور بروقت حل ممکن ہوتا ہے۔

میڈیا کے توسط سے حکومتی ایوانوں تک غریب عوام کی آواز پہنچ رہی ہے لیکن ذمہ دار صحافت کو مذہبی، سماجی اور معاشرتی حدود و قیود سے آزاد نہیں ہونا چاہیے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کلب شیخوپورہ کے دورہ موقع پر اراکین پریس کلب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ڈپٹی کمشنر طارق علی بسرا نے کہا کہ مثبت اور تعمیری تنقید اور مسائل کی درست نشاندہی معاشرے اور اداروں کی اصلاح کا بہترین ذریعہ ہے

۔ میڈیا اپنے پلیٹ فارم سے مثبت پیرائے میں عوامی مسائل کو اجاگر کرے۔ عوامی مسائل کی نشاندہی پر متعلقہ محکموں کو متحرک کرتے ہوئے انکے حل کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پریس کلب کی تزئین آرائش میں ضلع انتظامیہ اپنا بھرپور کردار کرتی رہی ہے اور یہی سلسلہ آگے بھی جاری رہے گا۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ صحافیوں اور عوام کیلئے ان کے دفتر کے دروازے 24 گھنٹے کھلے ہیں،

میں ضلع کا حاکم نہیں بلکہ خادم بن کر عوام کی خدمت کروں گا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نوید ارشاد ، ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن فیصل جاوید ، چیف وارڈن سول ڈیفنس چوہدری محمد الیاس گجر ، صدر پریس کلب مبشر حسن بٹ ، سیکرٹری جنرل پریس کلب رانا محمد عثمان ، اراکین پریس کلب اور دیگر مختلف میڈیا ہاؤسز سے وابستہ صحافی موجود تھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں