مدحت رسولؐ میرے لئے بہت بڑا اعزاز ہے- محمد حمزہ قادری
شیخوپورہ(بیوروچیف/ شیخ محمد طیب سے)مدحت رسولؐ میرے لئے بہت بڑا اعزاز ہے- ان خیالات کا اظہار نوجوان ثناخواں محمد حمزہ قادری نے صحافی و کالمسٹ شیخ محمد طیب، صحافی علی حسن اور اویس علی قادری و دیگر سے دوران ملاقات گفتگو کرتے ہوئے اپنے ایک بیان میں کیا- انہوں نے کہا
کہ حضور نبی اکرمﷺ سے محبت کا تقاضا یہ ہےکہ آپؐ کے اخلاق کریمہ کو عملاً اپنایا جائے- انہوں نے کہا کہ سیکھنے کا عمل ہمیشہ رہنا ضروری ہے اسلئے میں ہمیشہ اپنے سینئرز کا احترام کرنا لازم سمجھتا ہوں اور نعت خوانی کا ہنر سیکھنے کا عمل جاری رکھے ہوئے ہوں کیونکہ بچپن سے ہی نعت خوانی کا شوق ہے- انہوں نے کہا کہ انتہائی محبت و شوق سے نعت خوانی کرنا یقیناً دلوں میں محبت و عشق رسول ﷺ کا واضح اظہار ہے جو کہ اس دور میں نعمت عظمٰی سے کم نہیں ہے۔ انہوں نے اپنے پیغام میں کہا
کہ محبت رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا اہم تقاضہ یہ ہے کہ حضور اکرم ﷺ کے خوبصورت اخلاق کریمہ کو عملا اپنی زندگیوں میں اپنائیں تاکہ آپکا علم علم نافع بن سکے- ان کا کہنا تھا کہ بچپن سے ہی نعت خوانی کا شوق ہے جوکہ عین عبادت ہے جس سے روح کو تسکین ملتی ہے- محمد حمزہ قادری کا یہ بھی کہنا تھا کہ اپنے تمام مداحوں کا شکرگزاز ہوں جن کی حوصلہ افزائی کی بدولت ملک بھر میں نعت خوانی کا موقع مل رہا ہے