Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

ایکسین پبلک ہیلتھ حافظ آباد محمد احمد نول مبینہ طور پر کرپشن کا بے تاج بادشاہ بن چکا

ایکسین پبلک ہیلتھ حافظ آباد محمد احمد نول مبینہ طور پر کرپشن کا بے تاج بادشاہ بن چکا

چیف انجینئر پبلک ہیلتھ پنجاب، ڈائریکٹر اینٹی کرپشن لاہور ڈویژن ریجن اے اور وزیر اعلٰی پنجاب کو مذکورہ ایکسین کے خلاف شہری کی درخواست

لاہور(انویسٹی گیشن سیل)ایکسین حافظ آباد محمد احمد نول کے خلاف چیف انجینئر پبلک ہیلتھ پنجاب، ڈائریکٹر اینٹی کرپشن لاہور ڈویژن ریجن اے اور وزیر اعلٰی پنجاب کو شہری کی درخواست- ٹھیکوں میں ملی بھگت کے باعث سرکار کو کروڑوں کا چونا لگانے کا انکشاف- ذوالفقار علی نامی حافظ آباد کے رہائشی نے ڈائری نمبر 2175 کے تحت ایکسین پبلک ہیلتھ حافظ آباد محمد احمد نول کے خلاف درخواست گزاری، موقف اختیار کیا گیا ہے

کہ محکمہ پبلک ہیلتھ حافظ آباد گزشتہ پانچ سال سے کرپشن کا گڑھ بن چکا، سیوریج سکیم نالیاں اور گلیوں کے تعمیراتی کام شروع کروائے گئے لیکن مذکورہ اسکیموں میں انتہائی ناقص میٹریل استعمال کیا گیا، دوران کھدائی ناقص مٹیریل کے علاوہ پائپ لائن سے پہلے بیڈ وغیرہ بھی نہیں بنایا گیا، درخواست کی گئی ہے کہ فوری طور پر ڈسٹرکٹ حافظ آباد میں جاری ترقیاتی کاموں کو روک کر تخمینہ لاگت چیک کیا جائے،

متعلقہ ٹھیکیداران اور سب انجینئرز کی مبینہ ملی بھگت سے ملکی خزانہ کو کروڑوں کا نقصان پہنچانے والے مذکورہ ایکسئین کی انکوائری کرکے تنزلی کرنے اور سزا کی بجائے اسے ایس ڈی او کی پوسٹ سے پروموٹ کرکے ایکسئین بنادیا گیا- شہری کی درخواست میں محمد احمد نامی ایکسئین کو فوری نوکری سے فارغ کرتے ہوئے سخت سزا کا مطالبہ کیا گیا ہے

Exit mobile version