53

آئی او ایف ایس، کامس ٹیک اور پی اے آرسی کے زیر اہتمام تین روزہ ماہرین کا اجلاس

آئی او ایف ایس، کامس ٹیک اور پی اے آرسی کے زیر اہتمام تین روزہ ماہرین کا اجلاس

اسلام آباد (فائزہ شاہ کاظمی بیوروچیف اسلام آباد)اسلام آباد افغانستان گندم کے مسئلے پر خصوصی سیشن کے ساتھ “موسمیاتی لچکدار گندم کی فصل میں بہتری” کے موضوع پر تین روزہ ماہرین کا اجلاس منعقد ہوا جس کا موضوع “غذائیت سے بھرپور اور موسمیاتی لچکدار اقسام کی افزائش” تھا ۔ تقریب کا اہتمام اسلامک آرگنائزیشن فار فوڈ سیکیورٹی (IOFS)، OIC کی وزارتی قائمہ کمیٹی برائے سائنسی اور تکنیکی تعاون (COMSTECH) اور پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل (PARC) کی جانب سے کیا گیا۔

25 نومبر 2022 کو پروگرام کے آخری دن، قازقستان، ترکی، تیونس اور افغانستان سے آئے “آئی او ایف ایس “کے مندوبین نے قومی زرعی تحقیقاتی مرکز (NARC) اسلام آباد کا دورہ بھی کیا۔ڈاکٹر غلام محمد علی، چیئرمین پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل نے وفد کو زرعی کونسل کی مختلف جاری تحقیقی اور ترقیاتی سرگرمیوں کے بارے میں آگاہ کیا۔ PARC کی سینئر انتظامیہ بشمول ڈاکٹر امتیاز حسین، ممبر پلانٹ سائنس ڈویژن پی اے آر سی، ڈاکٹر شہزاد اسد ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل قومی زرعی تحقیقاتی مرکز بھی اجلاس میں موجود تھے

اور انہوں نے بالعموم اور بالخصوص زراعت کی ترقی کے لیے مستقبل میں تعاون کے حوالے سے گفتگو میں حصہ لیا۔ موسمیاتی لچکدار گندم کی اقسام اور وسائل کے تحفظ کی ٹیکنالوجیزپر بات چیت کی گئی ۔
بعد ازاں وفد نے NARC کی مختلف لیبارٹریز کا بھی دورہ کیا جن میں ایکو ٹاکسی کولوجی لیب،افلاٹوکسن لیب،گندم کی اسپیڈ بریڈنگ فیسیلٹی (Glass House)، گندم کے فیلڈ ریسرچ ٹرائلز، نیشنل جین بینک آف پاکستان، پی جی آر آئی ،ایروپانک ٹیکنالوجی کے ذریعے تیار کیا جانے والا آلو شامل ہیں

۔ اس کے علاوہ نیشنل انسٹی ٹیوٹ برائے جینومکس اینڈ ایڈوانسڈ بائیو ٹیکنالوجی (NIGAB) کی مختلف لیبارٹریوں کا بھی دورہ کیا گیا۔ وفد نے پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل کے تحقیقی مرکز میں جاری سرگرمیوں کی تعریف کیا ۔دورہ کے آخر میں چیئر مین پی اے آرسی نے وفد کا شکریہ ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں