پاکستان میں پہلے یوٹیوب برانڈ کاسٹ کا انعقاد
پاکستان میں پہلے یوٹیوب برانڈ کاسٹ کا انعقاد
یوٹیوب نے پاکستان میں اپنے پہلے یوٹیوب برانڈ کاسٹ کی میزبانی کی ہے۔
اس برانڈ کاسٹنگ کا مقصد تخلیق کاروں پر مشتمل یوٹیوب کی کمیونٹی کو سراہنا اور پلیٹ فارم پر کامیاب ہونے والے برانڈز کو تازہ ترین معلومات، اپ ڈیٹس اور تحریک میں شریک کرنا تھا۔
برانڈ کاسٹ میں یوٹیوب کی جانب سے اِس بات پر بھی روشنی ڈالی گئی کہ یہ کس طرح،ایک قابل اعتماد، کثیر ساختی پلیٹ فارم کے ذریعے،پاکستانی تخلیق کاروں کے ایکو سسٹم کی مدد کررہا ہے جو اْنھیں مقامی اور عالمی کمیونٹیز بنانے کے قابل بنانے کے ساتھ سامعین کی ابھرتی ہوئی ضرورتوں کو پورا کرنے کے قابل بھی بناتا ہے۔
گوگل اور کنٹارکی ”ان لاکنگ ڈیجیٹل اِن رورل پاکستان“کے عنوان سے شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق یوٹیوب پاکستان میں آن لائن ویڈیو کا انتہائی مقبول پلیٹ فارم ہے۔
رپورٹ کے مطابق 24-18 سال کی عمر کے 62فیصد آن لائن پاکستانیوں نے بتایا کہ وہ ایک ماہ میں کم از کم ایک یا ایک سے زیادہ مرتبہ یوٹیوب دیکھتے ہیں۔
سروے کے شرکا میں سے 76فیصد انٹرنیٹ استعمال کرنے والے افراد نے کہا کہ یوٹیوب نے اُنہیں کچھ نئی چیز سیکھنے میں مدد دی ہے اور 75 فیصد نے دعویٰ کیا کہ پلیٹ فارم پر ایسا مواد دستیاب ہے جو اُن دلچسپیوں میں مزید اضافہ کرتا ہے جبکہ 73 فیصد کی رائے کے مطابق یوٹیوب پر ان کے تمام اقسام کے مزاج کا مواد دستیاب ہے۔
اِس مطالعے سے یہ بات بھی سامنے آئی کہ 48فیصدپاکستانی اب آن لائن ہیں جن میں سے 78 فیصد یوٹیوب بھی دیکھتے ہیں۔یوٹیوب دیکھنے والوں میں سے 76 کا کہنا تھا کہ یوٹیوب پر ایسا منفرد مواد موجود ہے جو کہیں اور نھیں مل سکتا۔