Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

پاکستان میں پہلے یوٹیوب برانڈ کاسٹ کا انعقاد

پاکستان میں پہلے یوٹیوب برانڈ کاسٹ کا انعقاد 

پاکستان میں پہلے یوٹیوب برانڈ کاسٹ کا انعقاد

 یوٹیوب نے پاکستان میں اپنے پہلے یوٹیوب برانڈ کاسٹ کی میزبانی کی  ہے۔

اس برانڈ کاسٹنگ کا مقصد تخلیق کاروں پر مشتمل یوٹیوب کی کمیونٹی کو سراہنا اور پلیٹ فارم پر کامیاب ہونے والے برانڈز کو تازہ ترین معلومات، اپ ڈیٹس اور تحریک میں شریک کرنا تھا۔

 برانڈ کاسٹ میں یوٹیوب کی جانب سے اِس بات پر بھی روشنی ڈالی گئی کہ یہ کس طرح،ایک قابل اعتماد، کثیر ساختی پلیٹ فارم کے ذریعے،پاکستانی تخلیق کاروں کے ایکو سسٹم کی مدد کررہا ہے جو اْنھیں مقامی اور عالمی کمیونٹیز بنانے کے قابل بنانے کے ساتھ سامعین کی ابھرتی ہوئی ضرورتوں کو پورا کرنے کے قابل بھی بناتا ہے۔

گوگل اور کنٹارکی ”ان لاکنگ ڈیجیٹل اِن رورل پاکستان“کے عنوان سے شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق یوٹیوب پاکستان میں آن لائن ویڈیو کا انتہائی مقبول پلیٹ فارم ہے۔

 رپورٹ کے مطابق 24-18 سال کی عمر کے 62فیصد آن لائن پاکستانیوں نے بتایا کہ وہ ایک ماہ میں کم از کم ایک یا ایک سے زیادہ مرتبہ یوٹیوب دیکھتے ہیں۔

سروے میں،انٹرنیٹ استعمال کرنے والے افراد میں سے 91 فیصد پاکستانیوں کے مطابق یوٹیوب دیکھ کر وہ مثبت محسوس کرتے ہیں جبکہ 78 فیصد انٹرنیٹ یوزرز کے مطابق وہ یوٹیوب اس وقت استعمال کرتے ہیں جب وہ اپنے پسندیدہ شوز اور کنٹینٹ دیکھنا چاہتے ہیں۔

 سروے کے شرکا میں سے 76فیصد انٹرنیٹ استعمال کرنے والے افراد نے کہا کہ یوٹیوب نے اُنہیں کچھ نئی چیز سیکھنے میں مدد دی ہے اور 75 فیصد نے دعویٰ کیا کہ پلیٹ فارم پر ایسا مواد دستیاب ہے جو اُن دلچسپیوں میں مزید اضافہ کرتا ہے جبکہ 73 فیصد کی رائے کے مطابق یوٹیوب پر ان کے تمام اقسام کے مزاج کا مواد دستیاب ہے۔

اِس مطالعے سے یہ بات بھی سامنے آئی کہ 48فیصدپاکستانی اب آن لائن ہیں جن میں سے 78 فیصد یوٹیوب بھی دیکھتے ہیں۔یوٹیوب دیکھنے والوں میں سے 76 کا کہنا تھا کہ یوٹیوب پر ایسا منفرد مواد موجود ہے جو کہیں اور نھیں مل سکتا۔

پاکستان میں، جون 2021 سے مئی 2022 تک چینلز کے ذریعے یوٹیوب پر اَپ لوڈ کیے گئے مواد کے کل وقت میں، گزشتہ برس کے اِسی عرصے کے مقابلے میں، 25 فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا ہے۔ اِس نے ایک ایسی جگہ کے طور پر اپنی اہمیت کا اعادہ کیا ہے جو پاکستانیوں کے لیے اُن کے ساتھ مربوط ہونے اور تفریح کرنے کے لیے اہم ہے۔

https://youtu.be/PJAmTwStN4k
Exit mobile version