29

عوام نے عمران خان کے خونی مارچ کو مسترد کردیا، کیپٹن عاصم ملک

عوام نے عمران خان کے خونی مارچ کو مسترد کردیا، کیپٹن عاصم ملک

لاہور(بیورورپورٹ) معروف پاکستانی سیاسی شخصیت اور سمندرپار پاکستانیوں کے ترجمان کیپٹن عاصم ملک نے کہا ہے کہ عمران خان کا لانگ مارچ بلاجواز تھا، راولپنڈی اور اسلام آباد کی عوام کو تکلیف میں مبتلا کرنا سراسر زیادتی ہے، عمران خان جان بوجھ کر عوام کی جان خطرے میں ڈال رہے ہیں کیونکہ سیکیورٹی ادارے اور وزارت داخلہ بار بار کہہ رہی تھی کہ لانگ مارچ میں دہشتگردی کا خطرہ ہے

لیکن عمران خان لانگ مارچ کرنے پر بضد تھا جس سے اندازہ لگانا مشکل نہیں کہ عمران خان لاشیں گرانا چاہتے ہیں تاکہ ملک میں مزید حالات خراب ہوجائیں، انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام نے انکے لانگ مارچ میں عدم دلچسپی ظاہر کرکے بتادیا کہ وہ جلسوں اور دھرنوں سے تنگ ہیں اور ملک کی معیشت میں اپنا کردار ادا کرنا چاہتے ہیں اس لیے پورے پاکستان سے عوام نے انکے مارچ کو مسترد کردیا،

میں عمران خان کے نام نہاد لانگ مارچ کو دیگر پاکستانیوں کی طرح مسترد کرتا ہوں، بطور پاکستانی شہری انہیں اس بات کی اجازت نہیں دے سکتا کہ وہ اقتدار حاصل کرنے کے لیے کسی پاکستانی کا خون بہائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں