عمران خان اسمبلیوں سےنکل آئے تو اپریل میں الیکشن ہونگے: شیخ رشید
عمران خان اسمبلیوں سےنکل آئے تو اپریل میں الیکشن ہونگے: شیخ رشید
ٹوئٹر پر جاری پیغام میں شیخ رشید نے لکھا کہ میں کابینہ کے اجلاس میں کہتا تھا اسمبلیاں توڑ دیں اور الیکشن میں جائیں، ہم تصادم کے بجائے الیکشن کی شرط پر مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔
اگر عمران خان صوبائی اسمبلیوں سے نکل آئےتو567نشستیں خالی ہونگی اور اپریل میں جنرل الیکشن ہونگے،میں پہلے ہی کیبینیٹ میں کہتا تھا کہ اسمبلیاں تھوڑدیں اور الیکشن میں جائیں،
ہم تصادم کی بجاے الیکشن کی شرط پر مذاکرات کے لیے تیار ہیں،پنجاب کی بےبس پولیس فیض آباد میں اسٹیج نہیں لگواسکی— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) November 27, 2022
گزشتہ روز ہوئے پی ٹی آئی جلسے پر شیخ رشیدنے کہاکہ پنجاب کی بے بس پولیس فیض آباد میں اسٹیج نہیں لگوا سکی، وزیر داخلہ نے خوف و ہراس پیدا کیا، عوام کا سمندر الیکشن کے لیے ریفرنڈم تھا۔
سابق وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ تباہ حال معیشت اور سنگین سیاسی بحران قومی سلامتی کیلئے خطرہ ہیں، ہماری لڑائی چوروں سے ہے ، چوکی داروں سے نہیں۔