آپ کے بغیر جینا مشکل ہے، میں جلد آپ سے ملوں گی ۔۔ ارشد شریف کی بیٹی کا والد کے نام خط، غم کی ایک اور داستاں
ارشد شرئف کی بیٹی نے یوٹیوب چینل پر اپنے والد کے نام ایک خط شیئر کیا جس میں وہ ابا کو یاد کرکے خوب رو رہی ہیں۔ وہ کہتی ہیں: ” اللہ نے ابا کو شہادت تو دی، لیکن وقت فرعونوں نے بہت ظُلم کیا ۔ ابا آپ تو جانتے تھے نا سچ بولنے کی کیا سزا ہے پھر بھی آپ حق اور سچ سے پیچھے نہیں ہٹے اور آپ نے ہمیں اور ساری قوم کو فخر کرنے پر مجبور کردیا آپ آج بھی زندہ ہیں آپ ہمارے ہیرو ہیں ابا میں فخر کرتی ہوں کہ میں آپ کی بیتی ہوں، میں ارشد شریف کی بیٹی ہوں۔ آپ نے جاتے ہوئے کہا تھا نا ابا کہ بیٹا پریشان نہ ہونا میں واپس لوٹوں گا، آپ لوٹے تو ایسے کہ اب ماری خؤشیوں میں بھی شامل نہیں ہوسکیں گے۔ آپ سے ہم نے سچائی کا وہ سبق حاصل کیا ہے جو ہمارے لیے باعثِ فخر ہے۔ آپ کیسے ہمیں چھوڑ گئے یہ سوچ کرآج بھی تکلیف ہوتی ہے۔ “
خط میں مزید کہا کہ: “ ابا ہمیشہ کہتے تھے، میں شہید ہو کر دنیا سے لوٹوں گا۔ آپ کے بناء جینا مشکل ہے، میں جلد آپ سے ملوں گی انشاءاللہ۔ ظلم کا دور بہتت دن نہیں رہنے والا، ان اندھیروں کا جگر چیر کردن ضرور آئے گا تم ہو فرعون تو موسیٰ بھی ضرور آئے گا۔ آپ کی لاڈلی بیٹی اس بات کی پوری کوشش کرے گی کہ آپ کا سر بھی اسی طرح بلند کرے فخر سے جس طرح آپ نے کیا اور آپ بھی مجھ پر اسی طرح ناز کریں جس طرح ہم آپ پر کرتے ہیں، ہم جلد ملیں گے ابا فی امان اللہ!! “