43

ہارون آباد،تجاوزات کی بھرمار،بازار سکڑ گئے

ہارون آباد،تجاوزات کی بھرمار،بازار سکڑ گئے

ہارون آباد (خرم شہزاد ملک سے) ہارون آباد میں بڑھتی ہوئی تجاوزات سے شہر کے بازار سکڑ کر رہ گئے ہیں جس کی وجہ سے پیدل چلنے والے مرد و خواتین کو بھی شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے بالخصوص مین بازار،انارکلی بازار،چمن بازار،عوامی بازار،میڈیکل بازار اور اس سے ملحقہ بازاروں میں تجاوزات کی بھرمار سے ٹریفک کا نظام بری طرح متاثر ہونے کے علاوہ کاروبار زندگی بھی مفلوج ہو کر رہ گیا ہے

رہی سہی کسر دوکانداروں نے اپنے فرنٹ ماہوار کی بنیاد پر کرایہ جات پر دیکر پوری کر رکھی ہے ان کرایہ داروں نے اپنے ٹھیلہ جات، ریڑھیاں اور پھٹے و دیگر سازو سامان کو سڑک تک سجا کر مستقل طور پر قبضہ جما رکھا ہے ہارون آباد میں ان تجاوزات کے خلاف متعدد بار آپریشن کئے گئے جو بار آور ثابت نہ ہوسکے

جس کی بنیادی وجہ میونسپل کارپوریشن کے عملہ کی تہہ بازاری کی مبینہ ملی بھگت اور روزانہ کی بنیاد پر کی جانے والی بھتہ وصولی بتائی گئی ہے ڈی سی بہاولنگر کیپٹن ریٹائرڈ محمد وسیم اور اسسٹنٹ کمشنر ہارون آباد فضل الرحمن سے فی الفور اس بگڑی ہوئی صورتحال پر ازخود نوٹس لینے کا عوامی مطالبہ ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں