24

دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کی بھرمار، سموگ میں اضافہ، انتظامیہ کی فرضی کاروائیاں

دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کی بھرمار، سموگ میں اضافہ، انتظامیہ کی فرضی کاروائیاں

ہارون آباد (خرم شہزاد ملک سے) ہارون آباد شہر میں سموگ کا عفریت پر پھیلانے لگا، متعلقہ محکموں نے اپنی آنکھیں موند کر دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں اور فیکٹریوں کو کھلی چھٹی دے رکھی ہے جنہوں نے ہر طرف سموگ پھیلا رکھی ہے جس کی وجہ سے امراض تنفس، سانس کی بیماریاں پھیلنے کے سخت خطرات لاحق ہیں

ڈی سی بہاولنگر کیپٹن ریٹائرڈ محمد وسیم نے ضلع بھر میں سموگ پھیلانے والی فیکٹریوں اور گاڑیوں کے خلاف متعدد کاروائیوں کا دعوٰی کر دیا کہ سموگ کا باعث بننے والی فیکٹریوں اور گاڑیوں کے خلاف سخت کاروائیاں کی جا رہی ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں