34

ڈائریکٹوریٹ یوتھ افئیرز اینڈ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے ٹیلنٹ ہنٹ انڈر 13 ڈریم اولمپکس کا انعقاد کیا جا رہا ہے

ڈائریکٹوریٹ یوتھ افئیرز اینڈ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے ٹیلنٹ ہنٹ انڈر 13 ڈریم اولمپکس کا انعقاد کیا جا رہا ہے

ہارون آباد (خرم شہزاد ملک سے) حکومت پنجاب کی ہدایت پر ڈائریکٹوریٹ یوتھ افئیرز اینڈ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے ٹیلنٹ ہنٹ انڈر 13 ڈریم اولمپکس کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس میں سکول کلب یا والدین اپنے 13 سال سے کم عمر بچوں کی تحصیل لیول پر رجسٹریشن کروا سکیں گے رجسٹریشن کے بعد 2 دسمبر کو بچوں کے تحصیل لیول پر ٹرائلز ہونگے جس میں مندرجہ گیمز کرکٹ، فٹ بال، ٹیبل ٹینس،

تائیکوانڈو، بیڈ مینٹن اور اتھلیٹکس شامل ہیں تحصیل ٹرائلز میں کامیاب ہونے والے بچوں کو متعلقہ گیم میں ضلعی لیول پر ہونے والے بچوں کو متعلقہ گیم میں ضلعی لیول پر ہونے والی گیمز بعد ازاں ڈویژن اور پھر پنجاب اولمپکس تک رسائی دی جائے گی تحصیل سپورٹس آفیسر ہارون آباد ارسلان طاہر کی تحصیل ہارون آباد کے سکول کلبز اور والدین سے گزارش ہے کہ اپنے 13 سال اور اس سے کم عمر بچوں کو جلد ازجلد ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام میں رجسٹرڈ کروائیں تاکہ ان کے ٹیلنٹ کو دنیا میں پاکستان کا نام روشن کرنے کا ذریعہ بنایا جا سکے

مزید معلومات اور رجسٹریشن کے لئے تحصیل سپورٹس آفس/جمنزیم ہال ہارون آباد سے رابطہ کریں رجسٹریشن کی آخری تاریخ 30 دسمبر 2022 ہے اور نوٹ فرما لیں تحصیل ٹرائلز میں صرف رجسٹرڈ شدہ بچوں کو شامل کیا جائے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں