49

ڈسٹرکٹ جیل شیخوپورہ میں مدینہ فاونڈیشن فیصل آباد کے تعاون سے میڈیکل کیمپ کاانعقاد

ڈسٹرکٹ جیل شیخوپورہ میں مدینہ فاونڈیشن فیصل آباد کے تعاون سے میڈیکل کیمپ کاانعقاد

شیخوپورہ(بیوروچیف/شیخ محمد طیب سے)ڈسٹرکٹ جیل شیخوپورہ میں میڈیکل کیمپ کے دوران 718 اسیروں کا طبی معائنہ کرکے مریضوں کو مفت ادویات فراہم کی گئیں یہ میڈیکل کیمپ مدینہ فائونڈیشن فیصل آباد کے تعاون سے منعقد کیاگیا ، جس میں ڈاکٹروں کی سات رکنی ٹیم نے قیدیو ں کا میڈیکل چیک اپ کرکے کسی بیماری کی صورت میں انہیں ادویات تجویز کیں

۔ڈاکٹروں کی ٹیم میں فزیشن ڈاکٹر رفیق احمد، ای این ٹی ڈاکٹر حافظ اویس احمد، سرجن ڈاکٹر سعد یعقوب ، ماہر امراض جلد ڈاکٹر سعد منہال ، ڈینٹل ڈاکٹر عامر شہزاد ، ماہرامراض چشم ڈاکٹر امان اللہ اور آرتھو پیڈک ڈاکٹر عبد اللہ شامل تھے ۔ اس موقع پر سپرنٹنڈنٹ جیل فرخ سلطان اور جیل کے دیگر افسران کے علاوہ کوارڈنیٹر میڈیکل کیمپ خالد محمود بھی موجو دتھے ۔ڈاکٹرز نے طبی معائنہ کرتے ہوئے

اسیروں کو مختلف وبائی و موسمی بیماریوں سے بچنے کیلئے مفید مشورے بھی دیئے ۔ انہوں نے جیل میں صحت مند ماحول برقرار رکھنے کیلئے جیل انتظامیہ کوضروری احتیاطی و حفاظتی تدابیرسے آگاہ کیا۔ جیل سپرنٹنڈ نٹ نے میڈ یکل کیمپ کے انعقاد پر مدینہ فائونڈیشن فیصل آباد کے منتظمین کاشکریہ اداکیا اور کہا

کہ قیدیوں کی صحت اور فلاح وبہبود کا خصوصی خیال رکھاجاتاہے ۔کوارڈنیٹر میڈیکل کیمپ خالد محمود نے تعاون کرنے پر جیل انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا اور بتایا کہ پنجاب بھر کے جیلوں میں قیدیوں کی بھلائی کے دیگر اقدامات کے ساتھ ساتھ باقاعدگی سے میڈیکل کیمپس کا انعقاد کیاجارہاہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں