58

ادارہ برائے تکنیکی و فنی علوم “ہنر گھر” کے زیر اہتمام لیبر کالونی میں میٹنگ کا انعقاد

ادارہ برائے تکنیکی و فنی علوم “ہنر گھر” کے زیر اہتمام لیبر کالونی میں میٹنگ کا انعقاد

شیخوپورہ(بیوروچیف/شیخ محمد طیب سے)ادارہ برائے تکنیکی و فنی علوم “ہنر گھر” کے زیر اہتمام لیبر کالونی میں میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں باضابطہ طور پر دستکاری سنٹر کا آغاز کرنے کے لئے میٹنگ منعقد کی گئی جس میں سماجی شخصیات میڈم صائمہ کلثوم سندھو ایڈووکیٹ، میڈم عفت کوثر اعوان ایڈووکیٹ، یعقوب مسیح مجاہد، میڈم عمرانہ عروج اور صحافی و کالمسٹ شیخ محمد طیب،

ذوالفقار احمد اور قاری محمد نعمان کے علاوہ معززین علاقہ نے بھی خصوصی شرکت کی- اس موقع پر میڈم صائمہ کلثوم سندھو ایڈووکیٹ نے میٹنگ کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مقامی سطح پر غریب و مفلس خواتین کو ہنر سکھانے کے لئے بہترین اقدام ہے- دوران بریفنگ میڈم عمرانہ عروج اور شیخ محمد طیب نے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خواتین تکنیکی تعلیم حاصل کرکے باوقار انداز سے خاندان کی کفالت کرسکیں گی

، داخلہ کے لئے رجسٹریشن کا عمل شروع کیا جارہا ہے جس کے لئے مقامی طالبات کو ترجیح دی جائے گی- اس موقع پر سنٹر کے لئے سلائی مشینیں دی گئیں اور فلیکسز بھی آویزاں کی گئیں، مہمانوں کی تواضع کا بندوبست بھی کیا گیا، خصوصی دعا کے ساتھ میٹنگ کا اختتام ہوا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں