عباسپورین ویلفئیر گروپ نے نومبر میں ھیلپنگ ھینڈز کے اشتراک و تعاون سے دو مرتبہ فری فیکو سرجری کیمپ لگائے
آزاد کشمیر،عباسپور(بیورو رپورٹ)عباسپورین ویلفئیر گروپ نے نومبر میں ھیلپنگ ھینڈز کے اشتراک و تعاون سے دو مرتبہ فری فیکو سرجری کیمپ لگائے ۔ ان پانچ روزہ کیمپس میں 150 مستحق خواتین و حضرات کی آ ئی سرجری کی گئی
۔ جبکہ مجموعی طور پر 900 افراد کا فری چیک اپ اور ادویات دی گئیں ۔ بلک گروپ کی طرف سے سن گلاسز اور دور دراز علاقوں کے مریضوں کو ٹرانسپورٹ بھی فراھم کی گئی ۔ مہمان ڈاکٹروں اور انکے سٹاف کے جملہ انتظامات کا اھتمام بھی گروپ نے کیا ۔ یہی نہیں بلکہ مہمان ڈاکٹروں کے اعزاز میں دعوت تکریم کے لئے قرعہ اندازی کرنی پڑی ۔ جو اھلیان عباسپور کی مہمان نوازی کی روایت ھے ۔
نومبر کے ماہ میں ھی دو دینی مدارس میں56 اقامتی طلباء کو جیکٹس ھدیہ کی گئیں ۔ نومبر کا تیسرا پراجیکٹ150 مستحق بیواؤں اور بے سہارا عمر رسیدہ خواتین میں گرم شالوں کا ھدیہ کرنا ھے ۔ اور ان شاءاللہ دسمبر میں یتیم اور مستحق بچوں میں گرم سویٹرز بھی ھدیہ کی جائیں گی ۔ جو آئندہ ھفتے متوقع ہے ۔