Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

شیخوپورہ، دن دیہاڑے قتل کا واقعہ، سینئر ماہر تعلیم صدر ایپسما اعجاز خان کاکڑ کو قتل کردیا گیا

شیخوپورہ، دن دیہاڑے قتل کا واقعہ، سینئر ماہر تعلیم صدر ایپسما اعجاز خان کاکڑ کو قتل کردیا گیا

شیخوپورہ(بیوروچیف/شیخ محمد طیب سے)صدر ایپسما اعجاز خان کاکڑ کے قتل پر ڈی پی او کا نوٹس، پولیس اور فرانزک سائنس کی ٹیمیں موقع سے شواہد اکٹھے کرنے میں مصروف۔ ذرائع کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ گذشتہ شام شیخوپورہ کے علاقہ جنڈیالہ روڑ پر پیش آیا جہاں نامعلوم ملزم نے سرعام دن دیہاڑے مقامی رہائشی اعجاز خان کاکڑ کو گولیاں مارکر قتل کردیا اور فرار ہوگیا- ریسکیو ذرائع کے مطابق جنڈیالہ روڈ پر نامعلوم افراد کی گولیاں لگنے سے ایک شخص موقع پر جاں بحق ہو گیا

۔ ریسکیو 1122 شیخوپورہ کی امدادی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر جاں بحق شخص کی لاش کو پولیس کے حوالے کیا، جاں بحق شخص کی شناخت اعجاز احمد ولد ممتاز احمد عمر 45 سال سے ہوئی جس کے بعد معلوم ہوا کہ مقتول اعجاز خان کاکڑ بطور سینئر ماہر تعلیم خدمات سرانجام دے رہے تھے، بطور صدر آل پاکستان پرائیویٹ اسکول مینجمنٹ ایسوسی ایشن کے عہدہ پر بھی فائز تھے اور شیخوپورہ کے ایک معروف تعلیمی ادارہ سکائی سکول کے مالک بھی تھے، اس قتل کے بعد ڈی پی او شیخوپورہ نے نوٹس لیا،

پولیس اور فرانزک سائنس کی ٹیمیں موقع سے شواہد اکٹھے کرنے میں مصروف رہیں، ڈی پی او شیخوپورہ نوید ارشاد نے میڈیا کو بتایا کہ فوری مقدمہ درج کر کے ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں، ابتدائی تفتیش کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان پولیس شیخوپورہ نے بتایا کہ عینی شاہدین کے مطابق اعجاز خان کاکڑ کو اس کے سالے نے فائرنگ کر کے قتل کیا،

ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں چھاپے مار رہی ہیں- سول سوسائٹی تنظیمات، سیاسی و سماجی شخصیات و شہریوں کا اظہارافسوس، اس افسوس ناک واقعہ کے بعد ایپسما کا شدید احتجاج، ایپسما کی جانب سے پرائیویٹ تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کردیا گیا ہے

Exit mobile version