38

چھوٹے اور درمیانے درجہ کے کاروبار کی ترقی و بہتری کے لئے حکومتی سطح پر اقدامات اٹھانا ناگزیر ہے،صدر ظاہر شاہ خان

چھوٹے اور درمیانے درجہ کے کاروبار کی ترقی و بہتری کے لئے حکومتی سطح پر اقدامات اٹھانا ناگزیر ہے،صدر ظاہر شاہ خان

ضلع مہمند ۔
ہیڈکوارٹر غلنئ میں پولیوکمپین کا افتتاح۔ اس موقع پر ڈپپٹی کمیشنرمہمند عارف اللہ اعوان ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر رفیق حیات۔اپر مہمند تحصیل کونسل کے چیئرمین حافظ تاج ولی خان ، مختلف ویلج کونسلوں کے چیئرمین اور قومی مشران و علماء کرام موجودگی میں ڈی سی مہمند نے بچوں کو پولیوکےقطرے پلا کر پولیو مہم کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ پولیو مہم 5 دسمبر سے 9 دسمبر تک جاری رہیگا۔
مہمند کے ہیڈ کوارٹر غلنئی ڈی سی افس میں پولیو مہم کا افتتاح ہوا جس میں ڈپٹی کمیشنر مہمند عارف اللہ اعوان ۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر رفیق حیات، تحصیل کونسل اپر مہمند کے چیئرمین حافظ تاج ولی خان اےڈی سی محسن حبیب ، ہسپتال کے ڈاکٹرز، قومی مشران ، علماء کرام اور ویلیج کونسل کے چیئرمینز نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ ڈی سی مہمند نے بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلا کر مہم کا باقاعدہ افتتاح کیا۔
پولیوکمپین 5 دسمبر سے 9 دسمبر تک جاری رہیگا۔ 5 یونین کونسل۔جس میں سرحدی دیہات غنم شاہ۔کوڈاخیل۔خادی خیل یکہ غونڈ کیمپ اور افغان مہاجر کیمپ شامل جس میں 5 سال سے کم عمر 14 ہزار بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائے جائنگے۔جس کیلئے 49 ٹیمیں مقرر کی گئی ہے۔ جبکہ مختلف ہسپتالوں 4 فیکس ٹیمیں بھی ڈیوٹی سرانجام دینگے۔تقریب کے دوران ڈی سی مہمند عارف اللہ اعوان نے تمام مشران سے اپیل کی اس مہم میں پہلے کی طرح تعاون کرکے اس مہم کو کامیاب کریں۔
اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر رفیق حیات کا کہنا تھا کہ مشران اور مہمند قوم نے ہر مہم میں تعاون کرکے کامیاب کرائے ہیں۔ اور اس دفعہ بھی پولیو مہم بھی اپنا کردار اداکرینگے۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے صرف پاکستان اور افغانستان پولیو سے متاثر ہیں اور زیادہ تر پولیو کیس پختونوکے علاقوں میں پیش آتے ہیں۔ جسکا خاتمہ بہت ضروری ہے تاکہ پاکستان بھی پولیو پر مکمل قابو پا سکے۔
تقریب میں چیئر مین مولانا تاج ولی اور مشران نے ہرقسم تعاون کا یقین دلایا، اس موقع پر پولیو کے زمہ داران۔ محکمہ ہیلتھ اور ضلعی انتظامیہ کے اہلکار اور مخلف یونین کونسل کے چیئر مین اور عہدہ دار بھی موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں