49

شیخوپورہ، ڈی ایچ کیو ہسپتال میں سیکیورٹی کے ناقص انتظامات

شیخوپورہ، ڈی ایچ کیو ہسپتال میں سیکیورٹی کے ناقص انتظامات

شیخوپورہ(بیوروچیف/شیخ محمد طیب سے)شیخوپورہ ڈی ایچ کیو ہسپتال میں سیکیورٹی کے ناقص انتظامات- تفصیلات کے مطابق شیخوپورہ ڈی ایچ کیو ہسپتال میں سیکیورٹی کے ناقص انتظامات کے باعث مسلح موٹر سائیکل سوار دن دیہاڑے ہسپتال میں گھس آئے- ذرائع کے مطابق شیخوپورہ کے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں میں دن دیہاڑے نامعلوم افراد کی فائرنگ سے نوجوان لڑکی مبینہ طور پر قتل ہوگئی-

ذرائع نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والی لڑکی کی شناخت ایمان مسیح کے نام سے ہوئی جو کہ پسند کی شادی کرنا چاہتی تھی اور عزیزوں نے بہانے سے بلوا کر مبینہ طور پر جان سے مار دیا۔ اس واقعہ کے فوری بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی- بتایا گیا ہے کہ مقتولہ ایمان مسیح کی والدہ نے الزام عائد کیا ہے

کہ انکی مقتولہ بیٹی پسند کی شادی کرنا چاہتی تھی اور عزیزوں نے بہانے سے بلوا کر مبینہ طور پر جان سے مار دیا ہے- ہسپتال میں دن دیہاڑے اس طرح مسلح افراد کا داخل ہونا اور سرعام شہری کا قتل ڈی ایچ کیو ہسپتال کی سیکورٹی پر واضع سوالیہ نشان ہے- پولیس معاملہ کی تفتیش میں مصروف ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں