70

مردان چیمبرآف کامرس اینڈانڈسٹر ی کے صدر ظاہر شاہ کے دعوت پرمحمد طارق جمیل خٹک کمشنر انکم ٹیکس مردان زون، محمد عالم ڈپٹی کمشنر انکم ٹیکس ہمراہ ٹیم ممبران نے مردان چیمبر کا دورہ

مردان چیمبرآف کامرس اینڈانڈسٹر ی کے صدر ظاہر شاہ کے دعوت پرمحمد طارق جمیل خٹک کمشنر انکم ٹیکس مردان زون، محمد عالم ڈپٹی کمشنر انکم ٹیکس ہمراہ ٹیم ممبران نے مردان چیمبر کا دورہ

مردان(شاہ باباحبیب عارف)

مردان چیمبرآف کامرس اینڈانڈسٹر ی کے صدر ظاہر شاہ کے دعوت پرمحمد طارق جمیل خٹک کمشنر انکم ٹیکس مردان زون، محمد عالم ڈپٹی کمشنر انکم ٹیکس ہمراہ ٹیم ممبران نے مردان چیمبر کا دورہ کیا۔ اس موقع پرممبران ایگزیکٹیو کمیٹی، مختلف تنظیموں کے صدوراور جنر ل سیکرٹریز،وومن چیمبر کے صدرکے علاوہ مردان پریس کلب کے نمائندوں نے شرکت کی

۔ ملاقات میں مردان چیمبر کے صدر ظاہر شاہ نے کمشنرانکم ٹیکس کو مردان چیمبرآمد پر خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ اس ملاقات کا بنیادی مقصد ایف بی آر اور تاجروں کے مابین روابط پیداکرنا اورمضبوط کرناہے تاکہ تاجروں کو درپیش مسائل کو موثر انداز میں حل کیاجاسکے۔صدرظاہر شاہ نے تاجروں کے مسائل پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ مردان خیبر پختونخوا کا دوسر ا بڑا شہر اور بڑا تجارتی مرکز ہے

مگردوسرے شہروں کے تاجروں کی نسبت یہاں کے تاجروں کو کوئی سہولت میسر نہیں اور ان پر آئے روز نئے نئے ٹیکس لاگو کئے جاتے ہیں جس سے یہاں کے تجارت متاثر ہورہی ہے۔صدر ظاہر شاہ نے کہا کہ تاجر ملک کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے حکومت کو چاہیے کہ تاجر کو ٹیکس کی مد میں زیادہ سے زیاد ہ سہولیات فراہم کریں اور بے جاہراساں کرنے سے گریزکرکے ٹیکس نیٹ میں خاطر خواہ اضافہ ہوگا

جس سے ملکی معیشت مضبوط ہوگی۔مردان چیمبر کے صدر ظاہر شاہ نے مہمان خصوصی سے تاجروں کی سہولت کے لیے مردان چیمبرآفس میں ایف بی آر ڈسک کے قیام کے لئے سفارش بھی پیش کردی جس پر انکم ٹیکس کمشنر نے کہا کہ بہت جلد اس پر عمل کیاجائیگا۔ملاقات میں شرکاء نے کمشنرمردان زون سے ٹیکس کے متعلق مختلف سوالات کئے جس پر کمشنر انکم ٹیکس مردان زون نے کہا کہ ہماری اولین ترجیح ہے

کہ ہم وہ تاجر جو پہلے سے ٹیکس دہندہ ہے کو سہولت فراہم کریں اور جومسائل درپیش ہے اُسکو موثر انداز میں حل کرکے ملکی معیشت کو سہارادیکر ترقی دے انکم ٹیکس کمشنر مردان نے کہا کہ ہماری یہ بھی کوشش ہے کہ جو خواتین مختلف تجارتی سرگرمیوں میں کوشاں ہے کو بھی ملکی معیشت میں اپنا کردار اداکرنے کا پورا پورا موقع دیا جائے مگر یہ بھی ایک اٹل حقیقت ہے کہ ڈسٹرکٹ مردان میں رجسٹرڈ ٹیکس دہندہ کی تعداد زیادہ ہے مگر چند ہزار افراداپنے ٹیکس جمع کرتے ہیں۔صدرظاہر شاہ نے کہا

کہ ٹیکس ڈپیارٹمنٹ کا جو رویہ ہے اس سے تاجر برادری بہت نالاں ہے یہی وجہ ہے کہ ٹیکس نیٹ میں اضافہ نہیں ہورہا جس کی وجہ سے بہت سے ٹیکس دہندہ اپنے ٹیکس جمع کرانے سے کتراتے ہیں ہمیں چاہیے کہ زیادہ سے زیادہ ٹیکس دہندہ کو ٹیکس نیٹ میں لایا جائے اس سلسلے میں مردان چیمبر کے صدر ظاہر شاہ نے کہاکہ بہت جلد تاجروں کا ایک بہت بڑا کنونشن ایف بی آر مردان زون کے تعاون سے منعقد کیاجائیگا

جس میں تاجروں کو ٹیکس سے متعلق افادیات کے بارے میں آگاہی دی جائیگی جس کو کمشنر انکم ٹیکس مردان نے بہت سراہا۔پروگرام کے آخر میں مردان چیمبرکے صدر ظاہر شاہ نے انکم ٹیکس کمشنر مردان زون محمد طارق جمیل خٹک کو شیلڈ پیش کرتے ہوئے چیمبرآمد پر شکریہ ادا کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں