Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

حکومت نئے ٹینڈرجاری کرنے کے بجائے نامکمل منصوبے پوراکریں۔ٹھیکداران

حکومت نئے ٹینڈرجاری کرنے کے بجائے نامکمل منصوبے پوراکریں۔ٹھیکداران

ضلع مہمند۔اے ڈی لوکل گورنمنٹ حددرجہ بداخلاق بلکہ رویہ نامناسب اورغیرانسانی ہے۔کنٹریکٹرکیساتھ تلخ کلامی ان کاوطیرہ ہے۔ورک بلزمیں اٹھارہ اورسکیورٹی بلزمیں بارہ فیصدکمیشن کامطالبہ کرتے ہیں۔متعلقہ محکمہ خوش اخلاق اورایماندارافیسر تعینات کرکے موجودہ اے ڈی کوعملہ سمیت تبدیل کی جائے۔محکموں کیساتھ فنڈکمی کے باعث 95فیصدزیرتکمیل منصوبے ادھورے پڑے ہیں۔حکومت نئے

ٹینڈرجاری کرنے کے بجائے نامکمل منصوبے پوراکریں۔ٹھیکداران مہمند کنٹریکٹرایسویشن اے ڈی لوکل گورنمنٹ کیخلاف سراپااحتجاج بن گئے۔کنٹریکٹرایسویشن نے مہمندپریس کلب میں ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے صدرحاجی لعل بادشاہ,ملک باغی شاہ ودیگرنے کہا۔کہ ٹھیکداران اے ڈی لوکل گورنمنٹ کے نامناسب رویہ اورتندوتیزلہجہ سے تنگ آگئے ہیں۔جن کی بداخلاقی سے مایوس ہوکر فریادپرمجبورہوگئے

۔انہوں نے بتایا کہ بڑھتی ہوئے مہنگائی سے ٹھیکداران مکمل نقصان میں ہیں۔مگرٹھیکداری نظام سے وابستگی اورروزگار میں پھنسے سرمایہ کے وجہ سے نقصان کے باوجودبھی منسلک ہے۔لیکن محکمہ لوکل گورنمنٹ کنٹریکٹر سے زیرتکمیل اورپایہ تکمیل کی ورک بلزمیں اٹھارہ اورسکیورٹی بلزمیں بارہ فیصدکمیشن کامطالبہ کرتے ہیں۔جوکہ سراسرغیرقانونی ہے۔اس غیرقانونی مطالبہ کوپورا نہ کرنے سےایک کنٹریکٹرکومسلہ پیداہواتھا۔جن پرکنٹریکٹرایسویشن صدر ودیگرکنٹریکٹرزکاایک وفد دو بار اے ڈی کیساتھ ملاقات کی

۔مگراے ڈی نے دونوں بارسخت گیررویہ اپناتے ہوئے انتہائی غیرمہذب طریقے سے پیش آئے۔حالانکہ اے ڈی میں غیرقانونی کمیشن وصولی کیساتھ بداخلاقی بیک وقت موجودہے۔ چونکہ کنٹکریکٹراے ڈی لوکل گورنمنٹ کی نامناسب رویہ سے مایوس ہوکرفریادپرمجبورہوگئے۔انہوں نے ڈی سی مہمندسمیت متعلقہ محکمہ سے پرزورمطالبہ کیا

کہ اے ڈی کوعملہ سمیت تبدیل کرکے خوش اخلاق اورایمانداراے ڈی تعینات کی جائے۔ورنہ کنٹریکٹرسخت احتجاج پرمجبورہوجائینگے۔انہوں اس بات کی نشاندہی کرتے ہوئے بتایا۔کہ محکموں کیساتھ فنڈکمی کے باعث 95فیصدمنصوبے ادھورے پڑے ہیں۔جبکہ حکومت نئے ٹینڈرجاری کرنے کے بجائے نامکمل منصوبے پایہ تکمیل کریں۔

Exit mobile version