منشیات کی لعنت تیزی سے ہماری جڑوں کو کھوکھلا کررہی ہے،کمشنر پشاور ریاض خان محسود
پشاور + کوئٹہ ( پ ر) کمشنر پشاور ریاض خان محسود نے منشیات سے پاک معاشرے کی تعمیر کے لیے جہاد میں بھر پور حصہ لیتے ہوئے اس لعنت کے خلاف ایک ٹیلی ڈرامہ ارمان تیار کروایا اس ڈرامے میں بتا یا گیا ہے کہ منشیات فروش کس طرح ہمارے معاشرے کو تباہ وبرباد کررہے ہیں اور خود بھی اس کا شکار ہورہے ہیں منشیات کی لعنت کس طرح ہماری جڑوں کو کھوکھلا کررہی ہے اور نوجوان اس کا شکار ہورہے ہیں
اس ڈرامے کو شہریوں اور عوامی حلقوں کی جانب سے بہت سراہا گیا اور پشاور میں منعقدہ ایک تقریب میں کمشنر پشاور ریاض خان محسود نے فنکاروں میں ایوارڈز تقسیم کئے اس موقع پر ڈپٹی کمشنر پشاور شفیع اللہ خان خیبر میڈیکل یونیورسٹی کے ڈین پروفیسر نجیب الحق بھی موجود تھے ڈرامہ ارمان میں سید منتظم شاہ کو بیسٹ ایکٹر ایوارڈسمیت حمید شہزاد ،نازش سلطان ، خوشبو خان ،ڈاکٹر ثروت علی ودیگر فنکاروں کو اُن کی بہترین کارکردگی پر ایوارڈز دیئے گئے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے
کمشنر پشاور ریاض خان محسود نے کہا کہ منشیات کے خلاف مل جُل کر کام کریں گے اور معاشرے کواس لعنت سے پاک کرنے کے لیے ہر فرد کو اس کار خیر میں حصہ لینا ہوگا اُنہوں نے ڈرامہ ارمان کی کامیابی پر تمام فنکاروں کو مبارکباد پیش کی اور اُن کے کام کو سراہا ۔