نیشنل ووٹرز ڈے۔ملک بھر کی طرح ضلع مہمندمیں بھی قومی ووٹرز ڈے کے حوالے سے غلنئ جرگہ حال میں ایک تقریب منعقد
ساتھ ہی ساتھ اس سے ملک کے مختلف ممبرز بنائے جاتے ہیں ۔ اور وہ ممبران ملک میں قانون اور آئین سازی میں اہم کردار اداکرتے ہیں ۔ ووٹ کا صحیح استعمال قوم و معاشرے کی تعمیر وترقی کی ضامن ہے ۔ ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر مہمند عمر خان کی نیشنل ووٹرز ڈے کے تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو ۔ غلنئ ہیڈکوارٹر میں آگاہی واک بھی کیا گیا جس میں علاقائ مشران اور کالج دمختلف سکولوں کے طلبا بھی شریک تھے۔
پاکستان کا ہر شہری جس کی عمر 18 سال یا اس سے زیادہ ہو اسے ووٹ دینے کا حق حاصل ہے اپنا ووٹ استعمال کرنے کے لئے اس بات کی تسلی کرلیں کہ آپ ایک رجسٹرڈ ووٹر ہے اور آپ کے پاس اصل کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ موجود ہے ووٹ مستقبل اور عارضی پتہ بنایا جاتاہے ۔ عورت ہو ، مرد ، نوجوان ، معذور ، خواجہ سرا ، اور اقلیتوں یعنی سب کو ووٹ دینے کا حق حاصل ہے۔ نیشنل ووٹر ڈے کے حوالے سے الیکشن کمشنر مہمند عمر خان نے کہا کہ جس طرح مرد حضرات کو ووٹ کا حق حاصل ہے
اس طرح عورتوں کو بھی ووٹ کی قانونی حق حاصل ہے۔اٹھارہ سال یا اس سے زیادہ عمر کے تمام افراد کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ بنوانے کا اہل ہے۔ آگر آپ قومی شناختی کارڈ بنوانا چاہتے ہیں۔ تو اپنے علاقے کے قریب نادرا سنٹر تشریف لے جائیں۔ ساتھ ہی ساتھ نادرا عملہ کو زبانی بھی بتایا جائے کہ میں فلاں گاؤں کا مستقبل یا عارضی رہنے والا ہوں یعنی اپنا پتہ مکمل اور صحیح بتایا جائے تاکہ آپ کی ووٹ صحیح بلاک کوڈ میں درج ہو جائے۔اکثر لوگ صحیح پتہ نہیں بتاتے ہیں جس کی وجہ سے ووٹ غلط بلاک کوڈ میں درج ہو جاتی ہے
۔ آپ اپنا یا کسی رشتے دار کا وو 8300 کے ایس ایم ایس کے ذریعے سے بھی معلومات حاصل کر سکتے ہیں ۔ لہذا آب موقع ہے ہم میں سے کسی ایک کا ووٹ بھی درج ہونے سے رہ نہ جائے ۔تاکہ بعد کسی کو مشکلات کا سامنا نہ ہو ۔ اب اس سنہری موقع سے فائدہ اٹھا ناچاہیے۔ جب بھی الیکشن شیڈول کا اعلان ہو جائے تو پھر ووٹ اندراج یا ووٹ منتقلی پر پابندی لگ جاتی ہے ۔