ضلع مہمند میں خیبر پختونخواہ سپورٹس ڈائریکٹریٹ, ضلعی انتظامیہ اور فرنٹیئر کور نارتھ کے باہمی اشتراک سے جاری صافی سپورٹس فیسٹول 2022 جوش و خروش سے اختتام پذیر
ضلع مہمند میں خیبر پختونخواہ سپورٹس ڈائریکٹریٹ, ضلعی انتظامیہ اور فرنٹیئر کور نارتھ کے باہمی اشتراک سے جاری صافی سپورٹس فیسٹول 2022 جوش و خروش سے اختتام پذیر ہو گیا. 29 نومبر 2022 سے شروع ہونے والے سپورٹس فیسٹول میں ضلع بھر سے مختلف سکولوں اور مدرسوں کے 900 سے ذیادہ کھلاڑیوں پر مشتمل درجنوں ٹیموں نے حصہ لیا. سپورٹس فیسٹول میں کرکٹ,
فٹبال, والی بال, باسکٹ بال, بیڈمنٹن, رسہ کشی اور دیگر کھیلوں کے مقابلے منعقد ہوئے. اختتامی تقریب میں سپورٹس فیسٹول میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں نے مارچ پاسٹ کیا. اس موقع پر نوجوان کھلاڑیوں نے جمناسٹک کا زبردست مظاہرہ بھی کیا. اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی نے صافی سپورٹس فیسٹول میں مختلف کھیلوں میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیموں اور بہترین کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں
میں ٹرافیاں اور نقد انعامات تقسیم کئے. ضلع مہمند میں منعقد ہونے والے صافی سپورٹس فیسٹول کو دیکھنے کیلئے ضلع بھر سے بڑی تعداد میں نوجوانوں نے شرکت کی. اس موقع پر نوجوانوں نے منتظمین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس قسم کے ایوینٹس کے انعقاد سے علاقہ میں صحت مند سرگرمیوں کو فروغ ملے گا
. نوجوانوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کی کاوشوں سے ضلع میں امن بحال ہونے کے بعد اس طرح کے کئ ایوینٹس کا انعقاد سال بھر جاری رہتا ہے. جو اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ قبائلی امن پسند اور کھیلوں سے محبت کرنے والے لوگ ہیں.