Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

اور کیونے ہیئر کلرزو گولڈن پرل کے اشتراک سے شریف ایونٹ ہال میں فری تربیتی نشست کا اہتمام

اور کیونے ہیئر کلرزو گولڈن پرل کے اشتراک سے شریف ایونٹ ہال میں فری تربیتی نشست کا اہتمام

شیخوپورہ(بیوروچیف/شیخ محمد طیب سے)بیوٹی پارلرز ایسوسی ایشن اور کیونے ہیئر کلرزو گولڈن پرل کے اشتراک سے شریف ایونٹ ہال میں فری تربیتی نشست کا اہتمام کیا گیا جس میں مختلف بیوٹی پارلرز سے وابستہ بیوٹیشنز نے بڑی تعداد میں شرکت کی، اس موقع پر صدر میڈم بشریٰ بخاری ،جنرل سیکرٹری میڈم کرن اصغر،

سرپرست اعلیٰ میڈم زرتاج زریں، چیئرپرسن میڈم صبیحہ منظور، سینئر وائس چیئرپرسن میڈم زیب النساء،وائس چیئرپرسن میڈم نگینہ کوثر، سینئر نائب صدور میڈم زوریت، میڈم آمنہ،طاہرہ صدق، میڈم عالیہ، میڈم رضیہ،لبنیٰ افضل، تہمینہ امانت، شکیلہ خلیل، نائب صدور آسیہ بی بی، ناد یہ عامر، اسماء اختر، الفت بی بی، صغریٰ عثمان، سیدہ ام انبین، صائمہ منظور، فنانس سیکرٹری میڈم لبنیٰ و دیگر عہدیداران موجود تھیں

جبکہ انجمن تاجران گلی حکیماں کے صدر خالد مغل،سابق جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن میڈم ریحانہ گھمن ایڈووکیٹ،میڈم جنت، حاجی اللہ دتہ،حاجی اشرف اوررضوان احمدنے خصوصی شرکت کی، اس موقع پر کیونے ہیر کلرزکے ایکسپرٹس نے شرکاء کو ڈیمو دیا اور مختلف ہیئر اسٹائلز متعارف کروائے

جبکہ گولڈن پرل کی ایکسپرٹس میڈم مناحل نے ڈیمو دیا اور چہرے کی نگہداشت کے حوالے سے آگاہی دی کمپنی کی مختلف پراڈکٹس متعارف کروائیں جس پر شہر بھر کی بیوٹیشن نے ان کے ڈیمو خوب سراہا اور گولڈن پرل کی ہر پروڈکٹ کو خواتین کیلئے موثر قرار دیا ،اس موقع شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے صدر بیوٹی پارلر ایسوسی ایشن میڈم بشریٰ بخاری، جنرل سیکرٹری میڈم کرن اصغر، چیئرپرسن میڈم صبیحہ منظور،

اور صدر گلی حکیماں خالد مغل نے کہا کہ اس فری تربیتی نشست کا بنیادی مقصد بیوٹی پارلرزکے شعبہ سے وابستہ خواتین کو آگاہی دینا ہے جس میں مستحق گھرانوں کی بچیوں کو بھی خصوصی شرکت کی دعوت دی گئی تھیں تاکہ وہ بھی اس سے مستفید ہو کر اپنا روزگار کمانے کے قابل بن سکیں، انہوں نے شرکاء کا شکریہ ادا کیا

خاص طور پر گولڈن پرل اور کیونے ہیر کلر کی ٹیموں کا جنھوں نے ہماری کال پر شیخوپورہ میں آ کر بچیوں کو فری آف کاسٹ ٹریننگ دی مزید کہا کہ آئندہ بھی فری تربیتی نشستوں کا اہتمام جاری وساری رہے گا

Exit mobile version