Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

شیخوپورہ میں عظیم الشان محفل نعت “منگتے مدینے دے” آج منعقد ہوگی

شیخوپورہ میں عظیم الشان محفل نعت “منگتے مدینے دے” آج منعقد ہوگی

شیخوپورہ(بیوروچیف/شیخ محمد طیب سے)شیخوپورہ میں عظیم الشان محفل نعت بفیضان نظر پیرطریقت رہبر شریعت پیر سید مشتاق احمد شاہ نقوی بعنوان “منگتے مدینے دے” آج منعقد ہوگی- تفصیلات کے مطابق شیخوپورہ میں عظیم الشان محفل نعت “منگتے مدینے دے” آج مورخہ 11 دسمبر بروز اتوار بعد از نماز عشاء محلہ قادرآباد جنڈیالہ روڑ پر منعقد ہوگی جس میں ملک بھر سے ثناخواں حضرات شرکت فرمائیں گے

اور کثیر تعداد میں عاشقان رسول کی شرکت ہوگی، نقابت کے فرائض معروف نقیب محفل بلاول نذیر سلطانی انجام دیں گے- اس حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے منتظم محفل و سماجی شخصیت امیر حمزہ قادری نے بتایا کہ اس منعقدہ محفل پاک میں شاگردخاص شاہد محمود قادری معروف ثناخواں محمد رضوان مختار قادری خصوصی طور پر لاہور سے تشریف لارہے ہیں جن کی تاج پوشی بھی کی جائے گی-

اس محفل پاک میں ثناخواں اویس علی قادری، عمیر فاروق قادری، محمد حمزہ قادری، محمد امیر حمزہ قادری خصوصی شرکت کریں گے اور اس محفل پاک میں بطور مہمان خصوصی صحافی و کالمسٹ شیخ محمد طیب، صحافی علی حسن جٹ، اینٹی کرپشن آفیسر رانا بابر علی اور برانچ مینجر لیٹورو شوز کمپنی محمد یاسر محمود شرکت کریں گے- بسلسلہ سالگرہ امیر حمزہ قادری منعقد ہونیوالی اس بابرکت محفل پاک بھارت میں شہریوں اور جملہ عوام الناس کو جوق درجوق شرکت کے لئے انتظامیہ کی جانب سے دعوت عام ہے

Exit mobile version