Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

لاہور، سوک کمپیوٹر کالج میں ادبی نشست کا اہتمام، کثیر تعداد میں مہمانوں کی شرکت

لاہور، سوک کمپیوٹر کالج میں ادبی نشست کا اہتمام، کثیر تعداد میں مہمانوں کی شرکت

لاہور(فائر سٹون نیوز)

سوک کمپیوٹر کالج میں ادبی نشست کا اہتمام کیا گیا جس میں ڈائریکٹر سوک محمدنسیم، چیف رپورٹر پنجاب اسمبلی مختارجوئیہ، سینئر رائٹر رخسانہ اسد، ڈائریکٹر ڈی جونز میڈیا ندیم چوہدری اور مرکزی ترجمان پاکستان پروفیشنل یونین آف جرنلسٹس علی جان نے خصوصی شرکت کی- کمپئرنگ کے فرائض اقراء طارق نے سرانجام دئیے- شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ موبائل اور انٹرنیٹ کے بکثرت استعمال سے آج کی نسل کتاب سے دور ہوچکی ہے، کتاب سے دوری لازمی طورپر ادب سے دور کرتی ہے

اور ایسے میں ادیب ہی وہ شخص ہوتا ہے جو اس ٹوٹے ہوئے رشتے کو جوڑتا ہے، ہماری نئی نسل اپنے شاندار ادب اور معاشرے کے نامور لکھاریوں سے متعارف ہوں اور علم و ادب کی طرف ان کا رجحان بڑھانے کیلئے ہمیں ادبی سرگرمیوں کو پروان چڑھانا ہو گا اور ایسی سرگرمیوں کو ہر سطح پر پروموٹ کرنا چاہیے کیونکہ اسی سے ہماری قومی اقدار جڑی ہیں ۔ تقریب میں سینئر رائٹر رخسانہ اسد کو بیسٹ رائٹر 2022 کے سرٹیفیکیٹ اور ایوارڈ سے نوازا گیا جبکہ بیسٹ کالم نگار کا ایوارڈ مرکزی ترجمان پی پی یو جے علی جان کو دیا گیا جس پرشرکاء نے مبارکباددی اورنیک خواہشات کا اظہارکیا

Exit mobile version