64

شیخوپورہ، عظیم الشان محفل نعت “منگتے مدینے دے” کا انعقاد

شیخوپورہ، عظیم الشان محفل نعت “منگتے مدینے دے” کا انعقاد

شیخوپورہ(بیوروچیف/شیخ محمد طیب سے) شیخوپورہ میں عظیم الشان محفل نعت بفیضان نظر پیرطریقت رہبر شریعت پیر سید مشتاق احمد شاہ نقوی زیر صدارت سید عمر شاہ آف گولڑہ شریف بعنوان “منگتے مدینے دے” منعقد ہوئی- تفصیلات کے مطابق شیخوپورہ میں عظیم الشان محفل نعت “منگتے مدینے دے” مورخہ 11 دسمبر بروز اتوار بعد از نماز عشاء محلہ قادرآباد جنڈیالہ روڑ پر منعقد ہوئی

جس میں ملک بھر سے ثناخواں حضرات نے شرکت کی، نقابت کے فرائض معروف نقیب محفل بلاول نذیر سلطانی نے انجام دئیے- اس منعقدہ محفل پاک میں شاگرد خاص شاہد محمود قادری معروف ثناخواں محمد رضوان مختار قادری خصوصی طور پر لاہور سے مدعو تھے جن کی تاج پوشی بھی کی گئی، علاوہ ازیں دوران محفل ثناخواں امیر حمزہ قادری کی بھی تاج پوشی کی گئی- اس محفل پاک میں ثناخواں اویس علی قادری،

عمیر فاروق قادری، محمد حمزہ قادری، محمد امیر حمزہ قادری کے علاوہ صحافی و کالمسٹ شیخ محمد طیب، صحافی علی حسن جٹ، اینٹی کرپشن آفیسر رانا بابر علی اور برانچ مینجر لیٹورو شوز کمپنی محمد یاسر محمود نے بھی خصوصی شرکت کی- بسلسلہ سالگرہ امیر حمزہ قادری منعقد ہونیوالی اس محفل پاک میں مقامی طور پر شرکاء کی کثیر تعداد موجود تھی اور محفل میں عشاقان مصطفےٰ کا جوش و جزبہ دیدنی تھا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں