58

گوٹھ محمد رمضان گوپانگ جھمپیر کا 30 سالہ قدیمی سرکاری اسکول مکمل خستہ حالی کا شکار ، طلبہ کی جانوں کو خطرہ

گوٹھ محمد رمضان گوپانگ جھمپیر کا 30 سالہ قدیمی سرکاری اسکول مکمل خستہ حالی کا شکار ، طلبہ کی جانوں کو خطرہ

ٹھٹھہ نمائندہ
گوٹھ محمد رمضان گوپانگ جھمپیر کا 30 سالہ قدیمی سرکاری اسکول مکمل خستہ حالی کا شکار ، طلبہ کی جانوں کو خطرہ ، ٹینڈرز پاس ہونے کے باوجود تعمیراتی کام نہ ہوسکا تفصیلات کیمطابق جھمپیر کے گاؤں محمد رمضان گوپانگ کا سرکاری اسکول کی عمارت مکمل گرنے کو ہے ، ٹینڈر پاس ہونے کے باوجود عملہ تعمیرات کرنے کو تیار نہیں

جبکہ طلبہ کی پڑھائ متاثر ہوچکی ہے ، اس حوالہ سے طلبہ کے والدین ڈاکٹر لطیف گوپانگ ، ایڈوکیٹ اسد گوپانگ ، اسد گوپانگ و دیگر نے وزیر تعلیم سندھ سمیت ایجوکیشن آفسران سے مطالبہ کیا ہیکہ گاؤں رمضان گوپانگ کے سرکاری اسکول کا نوٹس لیا جائے اور تعمیراتی کام شروع کرایا جائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں