تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقہ میں کرسچن کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے یوسف مسیح کا مبینہ قتل
شیخوپورہ(بیورورپورٹ)تھانہ فیکٹری ایریا شیخوپورہ کے علاقہ میں کرسچن کمیونٹی کے یوسف مسیح کا مبینہ قتل- ذرائع کے مطابق تھانہ فیکٹری ایریا شیخوپورہ کے علاقہ میں کرسچن کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے یوسف مسیح کا مبینہ قتل ہوگیا جس کی ایف آئی آر کا اندراج تیسرے روز گذرجانے کے بعد بھی نہ ہوسکا-
مقتول یوسف مسیح کے ورثاء و لواحقین نے ایف آئی آر درج نہ کئے جانے پر فراہمی انصاف کے لئے ڈی پی او آفس شیخوپورہ کے سامنے احتجاج کیا- اس موقع پر مقتول یوسف مسیح کی بیوہ مدعیہ نسرین بی بی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ملزمان چوہدری یوسف ورک، سجاول ورک، گارڈ عمران وغیرہ نے ملکر اسکے شوہر کو چوری کے جھوٹے الزامات لگا کر تشدد کرنے کے بعد پنکھے سے لٹکادیا
اور مبینہ طور پر بہیمانہ قتل کا نشانہ بنایا جس کے بعد سے تاحال متعلقہ پولیس ہماری ایف آئی آر درج نہیں کررہی، ذلیل و خوار کیا جارہا ہے، ہمیں احتجاج پر مجبور کردیا گیا ہے، انصاف کے تقاضے پورے کئے جائیں اور فوری طور پر ایف آئی آر درج کرتے ہوئے ریلیف فراہم کیا جائے- اس موقع پر مقتول کے ورثاء و لواحقین، اہل علاقہ، رشتہ داروں سمیت مختلف سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے افراد موجود تھے
جنہوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھارکھے تھے جس پر مقتول یوسف مسیح کو انصاف فراہم کرنے اور فوری قانونی دادرسی کے حوالے سے مطالبات درج تھے