32

عقائد اہلسنت سیمینار فضل میرج ہال سکھيكی منڈی میں انعقاد کیا گیا

عقائد اہلسنت سیمینار فضل میرج ہال سکھيكی منڈی میں انعقاد کیا گیا

تحصیل رپورٹر(عامر شہزاد انصاری سے)

سکھیکی منڈی:پنڈی بھٹیاں کے نواحی علاقہ سکھیکی منڈی بمقام فضل میرج ہال میں عقائد اہلسنت سیمینار کا انعقاد کیا گیا-سیمینار حضرت علامہ مولانا قاری محمد مبشر حسین رضوی،استاد العلماء تصویر ابو المنصور حضرت علامہ مولانا محمد نعمان اکبر نقشبندی اکبری صاحب کے زیرِنگرانی انعقاد ہوا۔جس میں خصوصی خطاب حضرت علامہ مولانا طلہٰ احسن جلالی صاحب نے فرمایا۔مزید محمد نعمان اکبر نقشبندی صاحب کا کہنا تھا

کہ میں تمام علما مشائخ کااور عوام اہل سنت کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے ناچیز کی دعوت پر لبیک کہا۔ علاقہ کے علماءاکرام اور کثیر لوگوں کی تعداد نے شرکت کی۔علماءکرام میں ،حضرت علامہ مولانا پیر سید حسنین رضا شاہ صاحب،حضرت علامہ مولانا تصور حسین صاحب، قاری وسیم رضا چشتی صاحب ،قاری عمران علی جلالی صاحب ،محمد عباس علی جلالی اور سکھیکی منڈی اور گردونواح کے علماءاکرام مشائخ عظام نے شرکت فرمائی۔

سیمینار کی سکیورٹی کے انتظامات تحریک لبیک پاکستان یوسی سکھیکی منڈی نے سبنھالی ۔حضرت علامہ مولانا مبشر حسین رضوی کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عقائد اہلسنت سیمینار کا مقصد لوگوں میں حبِ صحابہؓ اور حبِ اہلبیت کی محبت کا درس دینا ہے۔یہ سیمینار ان لوگوں کے منہ پر تماچہ ہے جو لوگ کاتب وحی صحابی رسول ﷺ حضرت سیدنا امیر معاویہ رضی اللہ عنہ اور مختلف صحابہؓ و اہلبیت پر بکواس کرتے ہیں

ہم انکی زبانیں جڑ سے نکال دیں گے ہمارا عقیدہ اور نظریہ بس یہی ہے ہر صحابیِ نبی جنتی جنتی جنتی بس ہمارے نظریہ اور عقیدہ یہی ہے مزید انکا کہنا تھا کہ میں تمام ان لوگوں کا شکر گزار ہو جو ہماری دعوت پر تشریف لائے۔ اور قاری مبشر حسین رضوی صاحب نے مزید کہا کہ الحمد للّه ہمارے اس علاقہ میں جتنے بھی آج بڑے بڑے خطیب علما اور آئمہ مساجد ہیں الحمد للّه یہ سارے کا سارا فیضان ولی کامل ابو المنصور مولانا نزیر احمد صاحب نقشبندی اكبری رحمتہ اللّه علیہ کا ہے جنہوں نے تقریبا چاليس سال دارالعلوم چشتیہ رضویہ فیض نقشبندیہ میں دین کی خدمات کی اور الحمد للّه آج بھی ان کا فیضان جاری ہے

اور اب ان کی مسند تدریس کو ان کے پوتے صاحبزادہ مولانا محمد نعمان اکبر نقشبندی نے سنبھالا ہے اللّه کریم اس دار العلوم کو تا قیامت آباد و شاد رکھے اور معاونین کو دارين کی بھلائیاں دے۔ اور خصوصی شکرگزار ہو تحریک لبیک پاکستان یوسی سکھیکی کا جنہوں نے سکیورٹی کے انتظامات کو احسن طریقے سے سنبھالا اور سیمینار کو کامیاب بنایا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں