یو ٹرن عمران خان اب علیل ہے اور صدمے سے دوچار بھی ، جس بداخلاقی ، جھوٹ اور فحش گو سیاست کا آغاز عمران نے کیا، نسرین چانڈیو
ٹھٹھہ نمائندہ
پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کی سابق ایم پی اے نسرین چانڈیو نے کہا ہیکہ یو ٹرن عمران خان اب علیل ہے اور صدمے سے دوچار بھی ، جس بداخلاقی ، جھوٹ اور فحش گو سیاست کا آغاز عمران نے کیا اسکی بدترین مثال کہیں نہی ملتی ، نوجوان طبقہ کو اب بھی موقع ہے کہ وہ اس شخص کا پیچھا چھوڑے اور آئیں نوجوان وزیر خارجہ پاکستان بلاول بھٹو زرداری کا ہاتھ مظبوط کریں تاکہ ملک استحکام کی طرف بڑھے ، نسرین چانڈیو کا کہنا تھا
کہ اللہ تعالیٰ ، بلاول بھٹو زرداری کو نظر بد سے بچائے کہ جس انداز سے ایک قلیل وقت میں انہوں نے دنیا کے مختلف ممالک کا سفارتی دورے کرکے پاکستان کا امیج بہتر کرنے میں کردار ادا کیا تاریخ اسے سنہرے حروف سے لکھے گی ، بلاول بھٹو اپنے نانا شہید ذوالفقار علی بھٹو کے نقش قدم پر رواں ہیں اور ہم عہد کرتے ہیں کہ اپنے نوجوان لیڈر کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے ، نسرین چانڈیو کا کہنا تھا
کہ دسمبر کا مہینہ پارٹی پر غم کی یاد تازہ کرتا ہے ، شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے جمہوریت ، ملک اور عوام کے لئے قربانی پیش کی جسے کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا ، شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی 15 ویں برسی کو شاندار انداز سے مناکر عہد وفا کا اظہار کریں گے ۔ اس موقع پر انکے ہمراہ خرم شیخ ، عبدالحمید سنگھار سولنگی و دیگر بھی موجود تھے ، دھابیجی پریس کلب آمد پر نسرین چانڈیو کو سرپرست پریس کلب سیف الملوک شاہ اور صحافی امین فاروقی نے اجرک کا تحفہ پیش کیا