33

انشاءاللٰہ شیخوپورہ کو ورکرز کے حوالے سے مثالی ضلع بنائیں گے- سیکرٹری محکمہ لیبر پنجاب نبیل جاوید

انشاءاللٰہ شیخوپورہ کو ورکرز کے حوالے سے مثالی ضلع بنائیں گے- سیکرٹری محکمہ لیبر پنجاب نبیل جاوید

شیخوپورہ(بیوروچیف/شیخ محمد طیب سے)

سیکرٹری لیبر پنجاب نبیل جاوید اور ڈی جی لیبر پنجاب ارشد منظور نے ڈائریکٹر لیبر سنٹرل زون لاہور عمران حیدر ٹیپو کے ہمراہ محکمہ لیبر ویلفئیر شیخوپورہ آفس کا دورہ کیا، انہوں نے ورکرز کی سہولت کے لئے پنجاب جاب سنٹر پورٹل کا افتتاح کیا، اس موقع پر ان کو پنجاب جاب سنٹر پورٹل کے جدید سافٹ وئیر کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی- اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر لیبر ویلفئیر شیخوپورہ اسحاق حیدر سومرو، لیبر آفیسر شیخوپورہ ملک عمران خان، لیبر آفیسر میڈم شاہدہ، محمد سرور، عبدالقیوم،

اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیبر مطیع الرحمٰن، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیبر محمد ٹیپو سلطان و آفس سٹاف کے علاوہ جنرل سیکرٹری پاکستان ٹریڈیونین فیڈریشن صفدر حسین سندھو ایڈووکیٹ، صدر بھٹہ مزدور فیڈریشن شیخوپورہ یعقوب مسیح مجاہد، وائس چئیرمین ورکرز یکجہتی کمیٹی شیخوپورہ محسن علی ملہی، ڈپٹی سیکرٹری ورکرز یکجہتی کمیٹی شیخوپورہ حاجی جاوید روپالی والے اور معروف قانون دان و سینئر رہنما پی ٹی آئی شیخوپورہ لیبر ونگ بدر منیر چوہدری ایڈووکیٹ اور میڈیا نمائندگان کی کثیر تعداد نے شرکت کی- میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے

سیکرٹری لیبر پنجاب نبیل جاوید کا کہنا تھا کہ انشاءاللٰہ شیخوپورہ کو ورکرز کے حوالے سے مثالی ضلع بنائیں گے، اس دورہ کا مقصد ضلع شیخوپورہ بھر کے ورکرز کی سہولت کے لئے پنجاب جاب سنٹر پورٹل کا افتتاح اور ورکرز کے دیرینہ مسائل حل کرنے کے لئے مربوط لائحہ عمل کے تحت اقدامات کے لئے باہمی مشاورت ہے- انہوں نے کہا کہ چائلڈ لیبر کے خاتمے، بھٹہ مزدوروں و دیگر ورکرز کے مسائل کو ترجیحی بنیادی پر حل کرنے کے لئے کام کررہے ہیں جن کے لئے حکومت کی جاری کردہ ہدایات کے

مطابق عملدرآمد کروانا اور اس عمل میں کسی بھی کوتاہی کی حوصلہ شکنی کرنا ترجیحات میں شامل ہے، کوشش کروں گا کہ جلد دوبارہ شیخوپورہ کا وزٹ کروں تاکہ دیرینہ مسائل کا حل محکمہ کے متعلقہ افسران، مزدور رہنماوں اور میڈیا کے تعاون سے جلد حل ہوسکیں تاکہ شیخوپورہ جلد ورکرز کے ریلیف اور بنیادی سہولیات کے حوالے سے مثالی ضلع بن سکے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں