48

سابق جنرل سیکریٹری بار شیخوپورہ میاں علی بشیر ایڈووکیٹ کی قیادت میں الیکشن کرواؤ ملک بچاؤ ریلی کا انعقاد

سابق جنرل سیکریٹری بار شیخوپورہ میاں علی بشیر ایڈووکیٹ کی قیادت میں الیکشن کرواؤ ملک بچاؤ ریلی کا انعقاد

شیخوپورہ( بیوروچیف/شیخ محمد طیب سے)سابق جنرل سیکریٹری بار شیخوپورہ میاں علی بشیر ایڈووکیٹ کی قیادت میں الیکشن کرواؤ ملک بچاؤ ریلی کا انعقاد- تفصیلات کے مطابق شیخوپورہ میں بھی چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ہدایت پر الیکشن کرواؤ ملک بچاؤ عظیم الشان ریلی نکالی گئی جس کی قیادت سابق جنرل سیکریٹری بار شیخوپورہ امیدوار صوبائی نشست پی پی 140 میاں علی بشیر ایڈووکیٹ نے کی

– اس ریلی میں سینکڑوں موٹر سائیکل اور گاڑیوں پر سینکڑوں افراد نے شرکت کی- انصاف ہاؤس سٹی شیخوپورہ سے نکالی جانے والی اس ریلی کا شہر میں جگہ جگہ پرتباک استقبال ہوا، سول سوسائٹی تاجروں نے میاں علی بشیر ایڈووکیٹ کی تاج پوشی کی۔ شرکاء نے ریلی پر پھولوں کی پتیاں اور نوٹ نچھاور کیے

اور مختلف مقامات پر والہانہ استقبال کیا گیا، ریلی انصاف ہاؤس سٹی شیخوپورہ سے شروع ہوکر بہاری کلونی سے گذرتی ہوئی لاہور روڈ سے چوک پیر بہار شاہ میں اختتام پذیر ہوئی- شرکاء ریلی نے ہاتھوں میں پارٹی پرچم اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر الیکشن کرواؤ ملک بچاؤ کے نعرے خاص طور پر درج تھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں