Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

عمران خان نےتحفے بیچ کر پیسے سیلاب متاثرین کو دیے ہوتےتو ان کی تعریف کرتا: وزیراعظم

عمران خان نےتحفے بیچ کر پیسے سیلاب متاثرین کو دیے ہوتےتو ان کی تعریف کرتا: وزیراعظم

عمران خان نےتحفے بیچ کر پیسے سیلاب متاثرین کو دیے ہوتےتو ان کی تعریف کرتا: وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہےکہ کاش عمران خان نے دوست ممالک سے ملے تحفے بیچ کر پیسے سیلاب متاثرین کے حوالے کیے ہوتے تو میں ان کی تعریف کرتا، پتا نہیں وہ تحفے بیچ کر پیسےکہاں بھجوا دیےگئے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے خیرپوراور تعلقہ کوٹ ڈیجی کے سیلاب متاثرہ گاؤں پیر گدوکا دورہ کیا اور متاثرہ علاقوں سے جلد سیلابی پانی نکالنےکی ہدایت کی۔

سیلاب متاثرین سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ہم پچھلی حکومت کے پیدا کردہ مسائل سے نمٹ رہے ہیں، دوست ممالک سے اربوں روپے کے تحفے ملے، خانہ کعبہ کے ماڈل والی گھڑی بھی بیچ دی گئی، سعودی تحفہ آپ کی جاگیر نہیں تھی، 22 کروڑ پاکستانیوں کا تحفہ تھا۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ کاش وہ تحفے بیچ کر پیسے سیلاب متاثرین کے حوالے کیے ہوتے تو میں ان کی تعریف کرتا، پتا نہیں وہ تحفے بیچ کر پیسے کہاں بھجوا دیےگئے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہمیں بحالی کے فیز میں جانا ہے، 80 لاکھ افراد ابھی بھی پانی سے متاثر ہیں،  2 کروڑ لوگ آج بھی امداد کے مستحق ہیں، بےانتہا امداد پہنچی، لیکن مصائب بھی بے انتہا ہیں، موسمیاتی تبدیلی میں ہمارا کوئی لینا دینا نہیں لیکن یہ مصیبت ہم پر آن پڑی۔

https://youtu.be/3O29ulCKMqE
Exit mobile version