34

عدالت نے پرویز الٰہی کو عبوری ریلیف دیا، پابند کیا وہ کوئی اقدام نہیں اٹھائیں گے: وزیر داخلہ

عدالت نے پرویز الٰہی کو عبوری ریلیف دیا، پابند کیا وہ کوئی اقدام نہیں اٹھائیں گے: وزیر داخلہ

عدالت نے پرویز الٰہی کو عبوری ریلیف دیا، پابند کیا وہ کوئی اقدام نہیں اٹھائیں گے: وزیر داخلہ

11 جنوری سے عدالت دونوں فریقین کو سن کر فیصلہ دے گی، یقین ہے عدالت کے فیصلے پر انہیں اعتماد کا ووٹ لینا پڑے گا: رانا ثنا اللہ—فوٹو: فائل
11 جنوری سے عدالت دونوں فریقین کو سن کر فیصلہ دے گی، یقین ہے عدالت کے فیصلے پر انہیں اعتماد کا ووٹ لینا پڑے گا: رانا ثنا اللہ—فوٹو: فائل

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ عدالت نے پرویز  الٰہی کو  عبوری ریلیف دیا ہے، عدالت نے پابند کیا ہے کہ وہ کوئی اقدام نہیں اٹھائیں گے، 11 جنوری سے عدالت دونوں فریقین کو سن کر فیصلہ دے گی۔

رانا ثنا اللہ نے پروگرام’’نیاپاکستان‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چیف منسٹر کو گورنر کی ایڈوائس پر اعتماد کا ووٹ لینا پڑے گا۔ یقین ہے عدالت کے فیصلے پر انہیں اعتماد کا ووٹ لینا پڑے گا، آپ اعتماد کا ووٹ لیں، پھر مرضی آپ کی اسمبلی رکھیں یا توڑیں۔

اسلام آباد واقعے پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ اسلام آباد پولیس نے فرض شناسی کا ثبوت دیا، ہیڈ کانسٹیبل نے جام شہادت نوش کیا،کئی لوگ زخمی ہوئے، دہشت گردی پر تشویش سے زیادہ ہمیں الرٹ ہونا چاہیے، بنوں میں ہمارے جوانوں نےدہشت گردوں کا خاتمہ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں