عمران خان چند سپورٹروں کو عوام کا نام نا دیں، کیپٹن عاصم ملک
لاہور(بیورورپورٹ) عمران خان اپنے چند سپورٹرز کو عوام کہہ کر پاکستانی عوام کی توہین نا کریں، چند سو یا چند ہزار کے جتھے کو 22 کروڑ عوام کا نام دینا سراسر غلط ہے، یہ باتین اوورسیز پاکستانیوں کے ترجمان کیپٹن عاصم ملک نے ایک بیان میں کیں، انہوں نے کہا کہ عمران خان ہر بات پر عوام عوام کہتے ہیں
اور باور کراتے ہیں کہ میرے ساتھ عوام ہیں لیکن وہ شاید بھول جاتے ہیں کہ چند ہزار کی نمائندگی کرنے والا کروڑوں پاکستانی عوام کا لیڈر نہیں کہلاسکتا، عمران خان نیشنل اور انٹرنیشنل میڈیا کو یہ تاثر دینے کی کوشش کررہے ہیں کہ پاکستانی عوام میرے ساتھ ہیں لیکن وہ غلط فہمی کا شکار ہیں، عوام کا ساتھ ہونے کا مطلب چند سو یا چند ہزار نہیں