ڈپٹی کمشنر آفس میں مسیحی برادری کے مذہبی تہوار کرسمس اور سال نو کی خوشی میں تقریب کا اہتمام
شیخوپورہ(بیوروچیف/شیخ محمد طیب سے)ڈپٹی کمشنر آفس میں مسیحی برادری کے مذہبی تہوار کرسمس اور سال نو کی خوشی میں حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے 300 مسیحی خاندانوں میں کرسمس فنڈز کے چیک تقسیم کئے گئے۔ ڈپٹی کمشنر نے صوبائی وزیر قانون پنجاب خرم شہزاد ورک، صوبائی پارلیمانی سیکرٹری و ضلعی صدر پی ٹی آئی چوہدری عمر آفتاب ڈھلوں ،
ایم پی اے، مشیر وزیر اعلٰی پنجاب چوہدری شکیل عطاء اللہ ورک نے مسیحی برادری کی خوشیوں میں شریک ہونے کے لۓ 100 پونڈ کے 2 کیک بھی کاٹے۔صوبائی وزیر قانون پنجاب خرم شہزاد ورک نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسیحی برادری ہمارے لئے بہت احترام کی حامل ہے، کیونکہ پاکستان کی تعمیر وترقی میں انکے کردار کو کسی صورت فراموش نہیں کیا جا سکتا۔صوبائی پارلیمانی سیکرٹری پنجاب چوہدری عمر آفتاب ڈھلوں نے کہا کہ کرسچین کمیونٹی کے لوگ ہمارے بھائی ہیں ، انکے جان ومال کا تحفظ ریاست کی
اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ مشیر وزیر اعلی پنجاب چوہدری شکیل عطاء اللہ ورک نے کہا کہ مسیحی برادری کے مذہبی تہوار میں ہم سب کو بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے۔ڈپٹی کمشنر طارق علی بسرا نے کہا کہ مسیحی برادری نے پاکستان کے قیام ، ترقی و خوشحالی اور تعمیر وطن میں بھرپور کردار ادا کیا ہے۔ تعلیم ، صحت اور دیگر شعبوں میں مسیحی برادری کی خدمات قابل ستائش ہیں۔ مسیحی برادری کی خدمات اور وطن سے محبت شک و شبہ سے بالا تر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملکر کرسمس کا تہوار منانے سے یگانگت