Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

ڈپٹی کمشنر آفس میں مسیحی برادری کے مذہبی تہوار کرسمس اور سال نو کی خوشی میں تقریب کا اہتمام

ڈپٹی کمشنر آفس میں مسیحی برادری کے مذہبی تہوار کرسمس اور سال نو کی خوشی میں تقریب کا اہتمام

شیخوپورہ(بیوروچیف/شیخ محمد طیب سے)ڈپٹی کمشنر آفس میں مسیحی برادری کے مذہبی تہوار کرسمس اور سال نو کی خوشی میں حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے 300 مسیحی خاندانوں میں کرسمس فنڈز کے چیک تقسیم کئے گئے۔ ڈپٹی کمشنر نے صوبائی وزیر قانون پنجاب خرم شہزاد ورک، صوبائی پارلیمانی سیکرٹری و ضلعی صدر پی ٹی آئی چوہدری عمر آفتاب ڈھلوں ،

ایم پی اے، مشیر وزیر اعلٰی پنجاب چوہدری شکیل عطاء اللہ ورک نے مسیحی برادری کی خوشیوں میں شریک ہونے کے لۓ 100 پونڈ کے 2 کیک بھی کاٹے۔صوبائی وزیر قانون پنجاب خرم شہزاد ورک نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسیحی برادری ہمارے لئے بہت احترام کی حامل ہے، کیونکہ پاکستان کی تعمیر وترقی میں انکے کردار کو کسی صورت فراموش نہیں کیا جا سکتا۔صوبائی پارلیمانی سیکرٹری پنجاب چوہدری عمر آفتاب ڈھلوں نے کہا کہ کرسچین کمیونٹی کے لوگ ہمارے بھائی ہیں ، انکے جان ومال کا تحفظ ریاست کی

اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ مشیر وزیر اعلی پنجاب چوہدری شکیل عطاء اللہ ورک نے کہا کہ مسیحی برادری کے مذہبی تہوار میں ہم سب کو بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے۔ڈپٹی کمشنر طارق علی بسرا نے کہا کہ مسیحی برادری نے پاکستان کے قیام ، ترقی و خوشحالی اور تعمیر وطن میں بھرپور کردار ادا کیا ہے۔ تعلیم ، صحت اور دیگر شعبوں میں مسیحی برادری کی خدمات قابل ستائش ہیں۔ مسیحی برادری کی خدمات اور وطن سے محبت شک و شبہ سے بالا تر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملکر کرسمس کا تہوار منانے سے یگانگت

، محبت اور باہمی تعلقات کو فروغ ملتا ہے۔ہم مسیحی برادری کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہیں۔ تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) سرمد تیمور، اسسٹنٹ کمشنر کوآرڈینیشن سعدیہ جمال، ایڈمن آفیسر ڈپٹی کمشنر آفس اظہر عباس گیلانی، پرسنل سٹاف آفیسر ٹو ڈپٹی کمشنر ملک شاہد اعوان ، محمد اعجاز ، ایس این اے ڈپٹی کمشنر آفس سید عقیل شاہ ، چیف وارڈن سول ڈیفنس چوہدری محمد الیاس گجر ، مولانا محمد عالم اور مسیحی برادری کے رہنماوں نے بھی شرکت کی

Exit mobile version